30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(7)شعبۂ ایڈمیشن
داخلے کے خواہش مند طلبہ اور ان کے سرپرست حضرات کی راہنمائی، جامعۃُ المدینہ میں رَہن سہن کی تربیت اور داخلے سے متعلّق دیگر اُمور یہ شعبہ دیکھتا ہے۔
(8)شعبہ مدنی کا تقرر
دورۂ حدیث والے سال ہر طالبِ علم کو مَعاش اور مستقبل کی پلاننگ وغیرہ جیسے مسائل درپیش ہونے لگتے ہیں، جس کا حل شعبہ مدنی کا تقرر کرتا ہے جو فارغین طلبہ کی صلاحیت اور ضرورت کے مطابق کسی شعبے میں تقرری کا نظام دیکھتا ہے۔ اب تک فارغ ہونے والے اکثر طلبہ کی تقرری ہوچکی ہے، یوں دعوتِ اسلامی علمی اور روحانی تربیت کے ساتھ علمائے کرام کے مَعاشی مسائل کو بھی حل کر رہی ہے۔
(9)شعبہ ریکارڈ
ریکارڈ کو مرتّب کرنا کسی ادارے کے انتظام و اِنْصِرام کو قائم رکھنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ ریکارڈ سے تعلیمی تحقیق میں واضح مدد ملتی ہے۔ طلبہ کی تعلیمی راہنمائی اور درجہ بندی میں بھی ریکارڈ سے مدد لی جاتی ہے۔ شعبہ ریکارڈ ان کاموں کے ساتھ ساتھ جامعۃُ المدینہ کی ویب سائٹ، اسٹوڈنٹ مینجمنٹ سوفٹ ویئر وغیرہ کے نظام کو دیکھتا ہے۔
(10)مجلسِ تربیت
ادارے کی ترقّی کے لئے وابستہ افراد کی شرعی، روحانی اور پیشہ ورانہ تربیت کرنا انتہائی ضروری ہے جس سے وہ اپنے کام میں ماہر ہو جائیں اور کم وقت میں زیادہ کام کر سکیں۔ ان کا وقت بہترین کاموں میں استعمال ہو۔ اس سے ادارہ تیزی سے اپنے مقاصد کے حُصول کی طرف گامزن ہو سکے گا، ہمارے یہاں بھی یہ شعبہ موجود ہے۔ یہ تربیتی اجتماعات سالانہ اور ششماہی، ماہانہ بنیادوں پر ملک، ریجن اور زون سطح پر فزیکل اور ورچوئل کئے جاتے ہیں۔
(11)شعبۂ پبلی کیشن
میڈیا کی حیران کن ترقّی کے اس عہد میں تشہیر کی اہمیت سے کیسے انکار کیا جا سکتا ہے یہ شعبہ جامعاتُ المدینہ میں ہونے والی مختلف تقاریب، دستارِ فضیلت، افتتاحِ بخاری، تحریری، تقریری مسابقہ، کسی ملک، شہر میں نئے جامعہ، شعبے کا آغاز وغیرہ کی تشہیر شرعی تقاضوں کے مطابق کرتا ہے جس سے اپنی تمام تر ضرورتوں کے لئے انٹرنیٹ پر منحصر رہنے والی نئی نسل تک اہلِ سنّت کا پیغام پہنچ کر ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جاتا ہے اور ضرورت مند افراد آسانی سے رابطہ کر لیتے ہیں۔
(12)شعبہ مالیات
یہ اپنے نام سے ہی ظاہر ہے۔ آمدن، خرچ، رسید، گوشوارے، بجٹ، سیلری کی ادائیگی وغیرہ کے معاملات اس کے ذمّے ہیں۔
(13)شعبہ خود کفالت
جامعۃُ المدینہ کو اخراجات کے اعتبار سے خود کفیل بنانے کے لئے جامعہ سطح پر ایک خود کفیل (ڈونیشن پروموٹر) کا تقرّر ہوتا ہے۔ پھر ریجن، زون اور ملکی سطح پر اس کے ذمّےدار مقرّر ہیں جو بخوبی نظام چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس شعبے کی تفصیلات صفحہ 143 پر ملاحظہ فرمائیں۔
ان شعبہ جات کے قیام و انتظام اور ان کے تحت ہونے والے کام پر غور کریں تو اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ ”جامعاتُ المدینہ“ اپنے تعلیمی و تنظیمی تمام تر معاملات میں مضبوطی و استحکام پیدا کرنے کے لئے مصروفِ عمل ہے۔ اللہ پاک ان سے وابستہ تمام افراد کو دونوں جہانوں کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع