30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ششماہی کارکردگی فارم:
ماہانہ تعلیمی فارم کی بنیاد پر دونوں ششماہیوں میں تکمیلِ نصاب کی کارکردگی بنائی جاتی ہے۔ ممتاز کارکردگی پیش کرنے والے اساتذہ کو ”فرحت نامہ“ پیش کیا جاتا ہے جبکہ کمزور کارکردگی ہونے کی صورت میں مجلس کے عدمِ اطمینان کے حوالے سے بھی عرض پیش کی جاتی ہے نیز تکمیلِ نصاب کے بھی 20 فیصد نمبر دیے گئے ہیں جو کہ اساتذہ کی سالانہ کارکردگی میں شامل ہوتے ہیں۔
نصاب کی تجدید و ترمیم:
ضرورت کے مطابق ہر سال نصاب میں ترمیم و اضافہ کرنا اور وقتاً فوقتاً نیا مواد تیار کرکے اساتذہ و طلبہ تک پہنچانا بھی اس مجلس کے ذمّے ہے۔
درجات کی تقسیم کاری:
دونوں ششماہیوں میں ضرورتاً درجات کی تقسیم کاری کرنا اور ماہرِ فن اساتذہ کو متعلقہ فن کی تدریس سپرد کرنا۔
نصاب کی تکمیل کروانا:
وقتِ متعیّن پر نصاب کی تکمیل کروانا۔
مقدارِ نصاب کی تقسیم:
ششماہی کے مقدارِ نصاب کو ماہانہ اور یومیہ تعلیمی ایام پر تقسیم کرکے اساتذہ تک پہنچانا، اس طرح اعتدال کے ساتھ وقت پر نصاب کی تکمیل ہو جاتی ہے۔
ششماہی اور سالانہ رزلٹ کا جائزہ:
درجہ وائز، جامعہ وائز اور اساتذہ وائز سالانہ رزلٹ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ملک، ریجن و زون سطح پر نمایاں رزلٹ پیش کرنے والے جامعات، اساتذہ کو ”فرحت نامے“ جاری کئے جاتے ہیں اور طلبہ کے رزلٹ کے حوالے سے اساتذہ کی سالانہ کارکردگی میں 50 فیصد نمبر دیے جاتے ہیں۔
تدریسی کورس:
تدریس ایک پیشہ ہی نہیں بلکہ ایک فن ہے پیشہ ورانہ تدریسی فرائض کی انجام دہی کے لئے استاذ کا مضبوط علمی لیاقت کے ساتھ ساتھ فنِ تدریس کے اُصولوں سے کَماحَقُّہٗ واقف ہونا ضروری ہے۔ اسی مقصد کے تحت یہ تدریسی کورس کرایا جاتا ہے جس میں شرکت کے لئے درسِ نظامی سے فارغ التحصیل ہونا ضروری ہے، پہلے انٹری ٹیسٹ ہوتا ہے اور کامیابی کی صورت میں 12سے15 روزہ تدریسی کورس ہوتا ہے جس میں ابتدائی تین دن ثالثہ تک کی کتابیں اور فنون پڑھانے کا انداز، طلبہ کی نفسیات اور تدریس کے بنیادی اصولوں پر تربیت کی جاتی ہے۔ اس کے بعد ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی موجودگی میں درجۂ ثالثہ کی منتخب کتابوں سے شرکا کی عبارت، ترجمہ، نحو، صرف اور اندازِ تفہیم کو چیک کیا جاتا ہے۔ مکمل اطمینان کے بعد ہی تدریس کا موقع دیا جاتا ہے ساتھ ہی تجوید کے ٹیسٹ میں کامیاب ہونا ضروری ہوتا ہے۔
مجلس تعلیمی امور کے ذیلی شعبہ جات کا اجمالی تذکرہ کچھ یوں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع