دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

جامعاتُ المدینہ کے شعبہ جات کا تعارفی جائزہ

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

جامعاتُ المدینہ کے شعبہ جات کا تعارفی جائزہ

مولانا شفیقُ الرحمٰن مصباحی (مدرس جامعۃ المدینہ شاہجہان پور، ہند) 1124دینی ادارے اور 88ہزار 969 طلبہ و طالبات پر مشتمل دعوتِ اسلامی کے دینی مدارس کا ایک وسیع تعلیمی نیٹ ورک ہے۔ جو ”جامعۃُ المدینہ“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس شعبے میں صرف درسِ نظامی کی تعلیم ہوتی ہے۔ حفظ و ناظرہ کے مدارس الگ ہیں جنہیں ”مدرسۃُ المدینہ“ کہا جاتا ہے۔ اور اسلامک اسکولنگ سسٹم پر مشتمل ایک مستقل شعبۂ تعلیم بھی ہے، جسے ”دارُ المدینہ“ کہتے ہیں۔ ان سب پر بحث ایک تفصیل طلب موضوع ہے۔ سرِدست ہم ”جامعۃُ المدینہ“ سے متعلق شعبہ جات کا تعارفی جائزہ پیش کرتے ہیں۔1994ء کے آخر میں جامعۃُ المدینہ کی پہلی شاخ کا آغاز پاکستان کے شہر کراچی میں کیا گیا تھا اور اب یعنی 2021ء تک ان کی تعداد 1124 ہو چکی ہے۔ جامعۃُ المدینہ کی شاخیں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہیں اور اَلحمدُ لِلّٰہ ہر سال ان میں اضافہ ہورہا ہے۔ اگر تناسُب (Average) نکالا جائے تو ہر سال42سے زیادہ جامعۃُ المدینہ شروع کئے گئے ہیں۔ یہ ”جامعاتُ المدینہ“ قوم کے نوجوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ عوام کے عقائد و اعمال کی اصلاح، تبلیغِ دین اور ایک صالح معاشرے کی تشکیل میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان جامعات سے فارغ ہونے والے کم و بیش 19501 طلبہ و طالبات مختلف ملکوں، علاقوں اور شہروں میں پھیل کر دینِ اسلام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔ جامعاتُ المدینہ کا نظام ایک بورڈ دیکھتا ہے جس کا نام ”مجلس جامعۃُ المدینہ“ ہے جس میں ایک نگران مقرّر ہوتا ہے جبکہ ریجن، زون اور ذیلی شعبہ جات کے ذمّے دار بحیثیتِ رُکن شامل ہوتے ہیں۔ تعلیمی، انتظامی، تنظیمی، تربیتی اور مالیاتی وغیرہ کے معاملات یہی مجلس دیکھتی ہے۔ نیز حالات اور ضرورت کے پیشِ نظر مختلف مقامات پر نئے جامعۃُ المدینہ کھولنے کی کوشش کرنا، ذیلی شعبہ جات کا قیام، مستقبل کے لئے نئے اہداف طے کرکے انہیں عملی جامہ پہنانا اور سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لینا بھی اس مجلس کی ذمّہ داریوں میں شامل ہے۔ مجلس جامعۃُ المدینہ کے تحت یہ ذیلی شعبہ جات آتے ہیں: 1۔مجلس تعلیمی اُمور 2۔شعبہ انتظامی امور 3۔شعبہ تنظیمی امور 4۔شعبہ اصلاحِ اعمال 5۔شعبہ امور ِاجارہ اور گریڈنگ 6۔شعبۂ امتحان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن