دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

رغبتِ تحریر و تصنیف اور جامعۃُالمدینہ

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

رغبتِ تحریر و تصنیف اور جامعۃُالمدینہ

مولانا محمد جاوید عطّاری مدنی (ماہنامہ فیضانِ مدینہ، کراچی) مخلوقِ خدا کی اصلاح کا ایک ذریعہ تحریر و تصنیف بھی ہے،یقیناً تحریر کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی قلم کی،اگر یوں کہا جائےتو بے جا نہ ہوگا کہ جب سے اللہ پاک نے قلم کی تخلیق فرمائی تب سے تحریر معرضِ وجود میں آئی۔ تحریر و تصنیف کی اہمیت کے لئے تو شاید اتنی بات ہی کافی ہے کہ عالم، مفتی، مقرّر، مبلّغ اور استاذ بننے میں کسی نہ کسی کی تحریر سے فائدہ ضرور اٹھایا جاتا ہے۔ کسی کا قول ہے کہ تحریر انسان کو زندہ رکھتی ہے یعنی انسان دنیا سے چلا جائے گا لیکن اس کی تحریر،اس کا پیغام باقی رہے گا، پڑھا جائے گا، سمجھا جائے گا اور بعض صورتوں میں مصنّف کے لئے صدقۂ جاریہ کا سبب بھی بنتا رہے گا۔ اِن شآءَ اللہ ۔ تحریر و تصنیف وقت کی بڑی ضرورت ہے اس بات کا اِدراک کرتے ہوئے اَلحمدُ لِلّٰہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فیضان سے المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر )قائم ہوا جو کہ عرصہ21 سال سے تصنیف، تالیف، ترجمہ، تخریج و تحقیق اور دیگر کئی تحریری خدمات میں مصروف ہے۔ المدینۃُ العلمیہ سے ہی اَلحمدُلِلّٰہ جنوری2017ء میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کا اِجرا ہوا۔ المدینۃُ العلمیہ میں مدنی علمَائے کرام تحریری خدمات انجام دیتے ہیں جبکہ طلبۂ کرام کو تحریر کی جانب راغب کرنے کے لئے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں تحریری مقابلے کا ایک سلسلہ بنام ”نئے لکھاری“ کا آغاز کیا گیا۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ طلبۂ کرام عالمِ دین بننے کےساتھ ساتھ ایک اچّھے مصنّف اورمحرّر بن کر معاشرے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں۔ اَلحمدُ لِلّٰہ یہ سلسلہ 22ماہ سے جاری و ساری ہے۔

تعارف نئے لکھاری:

مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی طرف سے ہر ماہ تین موضوعات دیئے جاتے ہیں، طالبِ علم مضمون لکھ کر بھیجتے ہیں، جمع شدہ مضامین میں سے تین مضامین منتخَب کر کے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا حصّہ بنائے جاتے ہیں اور جن طلبۂ کرام کے مضامین منتخب ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انعام بھی پیش کیا جاتا ہے۔ بقیہ مضامین ضائع نہیں کئے جاتے بلکہ ان کی فارمیشن، پروف ریڈنگ اور شرعی تفتیش کروا کر دعوتِ اسلامی کی نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب و روز“ پر اپلوڈ کئے جاتے ہیں۔ اس میں حوصلہ افزائی اور دلجوئی کےلئے مؤلّف کا نام اور تصویر بھی لگائی جاتی ہے۔ اس تحریری مقابلے کا آغاز رجبُ المرجّب1441ھ مطابق فروری2020ء سے ہوا جو تا حال جاری ہے۔ اس عرصے میں اسلامی بھائیوں کے 500 سے زائد مضامین موصول ہوئے جبکہ اسلامی بہنوں کے موصول مضامین کی تعداد الگ ہے۔اب تک

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن