دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

(3)کریش (قلیل مُدّتی/شارٹ) کورس:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
دین کا درد رکھنے والا ہر مسلمان یہ حَسْرت کرے گا کہ کاش مجھے بھی اِمامت کورس کرنے کی سَعادَت حاصِل ہو جائے۔ امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد اِلیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اِرشَاد فرماتے ہیں: جو شخص اِمامت کرنا چاہے اسےچاہئے کہ وہ اِمامت کورس ضَرور کرے اگرچہ مَدَنی ہی کیوں نہ ہو کیونکہ اِمامت کورس میں بِالْخُصُوص اِمامت کے مَسائل پر ہی تَربیت کی جاتی ہے۔

(۴)فقہُ المعاملات:

جدید نظامِ معاشیات نے آج ساری دنیا کو متأثّر کیا ہوا ہے، آن لائن سرمایہ کاری، تجارت اور لین دین کے روز نئے طریقے اور اُصول سامنے آتے رہتے ہیں۔ان حالات میں علمائے دین کی ذمّہ داری ہے کہ ان طرزہائے تجارت کا جائزہ لے کر ان میں ضروری اصلاح کریں اور عوام کو حرام سے بچائیں، ان اصولوں کی معرفت کے لئے ایک سالہ کورس کا آغاز 2021ء میں کیا گیا ہے۔ 26جون2021ء کو ”دعوتِ اسلامی کے شب و روز“ نامی ویب سائٹ میں اس کا تشہیری اعلان کچھ اس طرح موجو دہے: دعوتِ اسلامی کی جانب سے پہلی مرتبہ ”فقہُ المعاملات“ میں ایک سالہ تخصص کورس کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ اس کورس میں دعوتِ اسلامی کے مفتیانِ کرام کے علاوہ بینکنگ اور فنانس (Finance) کے ماہرین بھی سسٹم کے متعلق لیکچر دیں گے۔ یہ ایک فُل ٹائم تخصص کورس ہوگا۔کلاسیں صبح کے اوقات میں ہوں گی جبکہ کچھ کلاسیں شام میں بھی ہوں گی۔ اس کے علاوہ مطالعہ کا بھی ایک نصاب ہوگا اور کورس کے لئے منتخب ہونے والے طلبہ کو معقول وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ پہلے سال کی تکمیل کے بعد منتخب طلبہ کو دوسرے سال تدریب کروائی جائے گی۔ یہ کورس دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوگا۔ مزید تفصیل کے لئے اس Q-R code کو اسکین کیجئے۔

(3)کریش (قلیل مُدّتی/شارٹ) کورس:

ماہرینِ تعلیم و نفسیات کے مطابق طویل میعادی چھٹیوں میں طلبہ کی عادات و معمولات خراب ہو جانے کا اندیشہ ہے، اس لئے چھٹیوں میں طلبہ کو بامقصد علمی، ادبی، عملی سَر گرمیوں میں مصرو ف رکھنا ضروری ہے۔ اس کا حل ”قلیل مدتی کورس“ کی صورت میں نکالا گیا ہے جس میں طلبہ مختصر وقت میں اہم فُنون سیکھتے ہیں۔ فِی الحال تعطیلات میں درج ذیل کورس مختلف ذرائع سے کرائے جاتے ہیں۔ (1)علم التوقیت (2)عربی لینگویج (3)نحو و صرف کورس (4)علمِ میراث (5)ترجمہ نگاری

(4)لینگویج کورسز:

مختلف اقوام و ممالک میں اسلام کی دعوت و تبلیغ اور مختلف زبانوں کے لوگوں کے عقائد و اعمال کی اصلاح کے لئے عالمی زبانوں کا علم، جملوں کو اداکرنے کا انداز اور قومی تہذیب و ثقافت سے آشنائی بھی ناگزیر ہے۔

(۱)عربی لینگویج کورس:

طلبہ میں عربی تکلم کی عملی مشق کے لئے ”العربیۃ للطالبین“ کا کتابی سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے دو حصّے اب تک منظرِ عام پر آکر داخلِ نصاب ہو چکے ہیں نیز درجۂ اُولیٰ سے یہ کتاب داخلِ نصاب ہے۔ دورۂ حدیث میں ”عربی تکلّم کا خصوصی کورس“ بطورِ پیریڈ شامل نصاب ہے۔جس کا ماہانہ جائزہ (طلبہ کے اندازِ تکلم و اندازِ بیان میں اغلاط کی نشاندہی اور اس کی اصلاح)، سالانہ تقریری و تحریری امتحان کا علیحدہ نظام ہے۔

(۲)چائنیز لینگویج کورس:

اس کورس کے تحت چائنیز زبان سکھائی جاتی ہے۔ اس کورس میں داخلہ لینے کے لئے شرائط اور اس کی خصوصیات و اوقات جاننے کے لئے اس Q-R code کو اسکین کیجئے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن