30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اہلِ سنّت اور فقہِ حنفی کی ترویج و اِشاعت میں مصروفِ عمل ہیں۔
(۲)تخصص فِی الحدیث:
قراٰنِ کریم کے بعد دین کا دوسرا بنیادی ماخذ احادیثِ نبویہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہیں۔ علمِ حدیث کے فروغ و اشاعت کے لئے یہ دو سالہ کورس کرایا جاتا ہے، اس کورس میں داخلہ لینے والے طلبہ کو علمِ حدیث کے اعلیٰ مضامین، اُصولِ جرح و تعدیل، اسماءُ الرّجال، تخریجِ حدیث، جدید علمی اور تحقیقی و سائل و ذرائع کا استعمال سکھایا جاتا ہے۔
(۳)تخصص فی الامامت:
امام نمازِ باجماعت میں بندے اور خالِق کے درمیان واسطہ ہوا کرتا ہے۔ اگر امام مسجد دانا، ملنسار، صاحبِ کردار و گفتار، حسنِ اخلاق اور داعیانہ اوصاف کا جامع ہو تو عوام کے عقائد و اعمال کی اصلاح، عملی اور اَخلاقی بے راہ روی کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس کورس میں ضروری شرعی مسائل سے آگہی، حُسنِ تجوید و قراءت کے ساتھ دعوتی اور تبلیغی صلاحیت اور اندازِ بیان میں نکھار پیدا کیا جا تا ہے تاکہ مسجد کا امام نماز پڑھانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے عقائد و اعمال کی اصلاح کا سبب بھی ہے۔ کنز ُالمدارس بورڈ کے قیام کے بعد اب یہ کورس آٹھ سالہ درسِ نظامی میں شامل کر دیا گیا ہے۔
امامت کورس: اِمَامَت کرنا اَنبیائے کِرام علیہم الصّلوٰۃ والسّلام کی مبارک سنّت ہے اور ہمارے پیارے نبی مکّی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اکثر اِمَامَت فرمائی، یہ ایک ایسا مُقَدَّس شعبہ ہے جس کی ہر شخص دل سے قدر کرتا ہے۔ امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد اِلیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اِرشاد فرماتے ہیں: اِمامت اسلام کی بہترین خِدْمَت اور رِزْقِ حلال کے حُصُول کا عظیم ذریعہ ہے،مگر لاپرواہی کے باعِث مقتدیوں کی نمازوں کابوجھ مَعَاذَ اللہ جہنم میں پہنچا سکتا ہے۔ لہٰذا دعوتِ اسلامی کے تحت جامعاتُ المدینہ میں ملک و بیرونِ ملک کئی مَقامات پر 12ماہ اور5ماہ کا اِمَامَت کورس کروایا جاتا ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی صحبتوں سے مالامال اِمامت کورس آخرت کے لئے اس قدر نَفْع بخش ہے کہ اس میں جو کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اس کی تفصیلات معلوم ہو جانے کے بعد شاید
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع