دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

جامعۃ المدینہ کے تحت جاری کورسز

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

جامعۃ المدینہ کے تحت جاری کورسز

مولانا عالیشان مصطفیٰ عطاری مدنی (ماہنامہ فیضانِ مدینہ، ہند) عاشقانِ رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی مختلف ذرائع مثلاً مدارس و جامعات، درس و بیان، نیکی کی دعوت، تربیتی اجتماعات وغیرہ کے ذریعے علمِ دین کی اشاعت کے لئے کوشاں ہے جس سے مختلف اوقات میں ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں علمِ دین کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ فروغِ علمِ دین میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃُ المدینہ کا کردار اپنی مثال آپ ہے اس سے وابستگان ہزاروں طلبہ و طالبات مختلف عُلوم و فُنون حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ آئیے جامعۃُ المدینہ کے تحت جاری مختلف کورسز کے بارے میں کچھ مختصر تفصیل جانتے ہیں:

(1)درسِ نظامی:

درس ِنظامی عالمِ دین بننے کا ایک اچّھا پلیٹ فارم ہے، اس کے ذریعے سے دین کے بنیادی عُلوم کا حُصول ممکن ہو جاتا ہے جبکہ اس کے ذریعے ہمیں بہترین ائمہ، خُطبا اور دینی قائدین بھی ملتے ہیں اور یہ حضرات معاشرے میں پھیلی بُرائیوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ اسلامی بھائیوں کے لئے درسِ نظامی کا دورانیہ مختلف ممالک کے اعتبار سے چھ سے آٹھ سال کا ہے۔ اس میں مضبوط اور جامع نصاب کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے۔

(2)تخصصات:

درسِ نظامی کی تکمیل کے بعد طلبۂ کرام کی صلاحیت و طبیعت کو دیکھتے ہوئے مختلف کورسز ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ فِی الوقت شعبہ اختصاص کے تحت چار کورسز کرائے جارہے ہیں: (١)تخصص فِی الفقہ (٢)تخصص فِی الحدیث (٣)تخصص فِی الامامت اور (٤) فقہُ المعاملات۔ جبکہ تخصص فِی التفسیر، تخصص فِی اللغۃ اور تخصص فِی التّدریس اہداف میں شامل ہیں۔

(۱)تخصص فِی الفقہ:

حدیثِ پاک میں ہے: طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَةٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِم یعنی علمِ دین حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔(شعب الایمان، 2/254، حدیث:1665) نیز ایک مقام پر علمِ فقہ کی فضیلت یوں بیان فرمائی گئی ہے: مَنْ يُّرِدِ الله بِهٖ خَيْرًا يُّفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ یعنی اللہ پاک جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے۔(بخاری، 1/42، حدیث: 71) 2003ء میں یہ شعبہ وجود میں آیا، کورس کا دورانیہ دو سال ہے۔ جس کی تکمیل کے بعد مزید کچھ سالوں تک ماہر مفتیانِ کرام کی زیرِ نگرانی ”تدریب افتا“ کا مرحلہ بھی طے کرنا ہوتا ہے۔ تخصص فِی الفقہ کا نصاب، فتویٰ نویسی کی مشق، امتحانی طریقۂ کار، خیر خواہی (اسکالر شپ) و دیگر اصول و ضوابط جامعۃُ المدینہ کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں یا اس Q-R code کو اسکین کیجئے۔ پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور فیصل آباد کے علاوہ 2021ء سے ہند میں بھی تخصص فِی الفقہ کا آغاز ہو چکا ہے اس شعبے کے کئی فارغین دعوتِ اسلامی کے عظیم شعبے ”دارُ الافتاء اہلِ سنّت“ سے وابستہ ہوکر تمام ممکنہ جدید ذرائع اِبلاغ کو استعمال کرتے ہوئے نئے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ نوجوان ذہنوں میں پیدا کئے جانے والے شبہات کا اِزالہ و تردید، عقائدِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن