دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

ہفتہ وار تربیتی اجتماع (مدنی حفلے Learning circles) کا انعقاد

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ہر ہفتے ایک رسالہ پڑھنے کا ہدف عطا فرماتے ہیں تو مجلس باقاعدہ طور پر طلبہ سے اس کی کارکردگی طلب کرتی ہے، پھر وقتاً فوقتاً امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے فتاویٰ رضویہ، بہارِ شریعت اور احیاءُ العُلوم جیسی اہم کُتب کے مطالعہ کی ترغیب اور مطالعہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے پیغامات بھی طلبہ کے شوق میں اضافہ کرتے ہیں۔

ہفتہ وار تربیتی اجتماع (مدنی حفلے Learning circles) کا انعقاد

چونکہ علمِ دین سیکھنے کا مقصد اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی اصلاح کرنا بھی ہے اور ان طلبہ نے آئندہ اسلامی تعلیمات کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے اس لئے درس و بیان کے حوالے سے ان کی نہ صرف تربیت کی جاتی ہے بلکہ باقاعدہ پریکٹس بھی کروائی جاتی ہے، ہفتہ میں ایک دن مقرّر ہے کہ جس میں چند منتخب طلبہ تلاوت کرتے ہیں، چند نعت شریف پڑھتے ہیں اور چند طلبہ مجلس کی جانب سے دئیے گئے موضوعات پر تیاری کر کے بیان کر تے ہیں، یہ بیان اساتذۂ کرام کے سامنے ہوتا ہے لہٰذا انداز، اسلوب، معیار ہر حوالے سے اساتذۂ کرام طلبہ کی راہنمائی فرماتے ہیں، نیز ان اجتماعات میں اساتذۂ کرام بھی تربیتی بیان فرماتے ہیں جن کی بدولت طلبہ کو عقائد و اعمال اور اخلاقیات کے حوالے سے ایسا بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جس کی انہیں اس پُر فتن دور میں بہت ضرورت ہے۔

مدنی مذاکرے اور مدنی قافلے

اہمیت اور افادیت کے پیشِ نظر بعض کام مجلس جامعۃُ المدینہ نے سب طلبہ کے لئے لازم قرار دئیے ہیں۔ ان میں سے 2 کام درج ذیل ہیں:

(1)مدنی مذاکرے میں شرکت:

امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ہر ہفتے اپنے مدنی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کے تحت مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں جس میں آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مختلف موضوعات پر ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔ اس سلسلے میں جہاں ڈھیروں اہم موضوعات پر معلومات ملتی ہیں وہیں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے تجرِبات بھی بیان فرماتے ہیں جو سینکڑوں صفحات پڑھ کر بھی حاصل نہیں ہوتے اور پھر امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا جواب دینے اور گفتگو کرنے کا انداز معلوم ہوتا ہے جو ایسا بیش قیمت خزانہ ہے کہ جس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ نیز امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی پُرتاثیر دعوتی و اصلاحی گفتگو سے بہت سوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہو جاتا ہے، گناہوں سے سچی توبہ نصیب ہوجاتی ہے۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے: یَک زمانہ صحبتِ با اَولیاء بہتر اَز صَد سالہ طاعَتِ بے رِیا یعنی اولیائے کرام کی صحبت میں گھڑی بھر بیٹھنا 100 سال کی خالص عبادت سے بہتر ہے۔

(2)مدنی قافلے میں سفر:

مجلس جامعۃُ المدینہ کے تحت طلبۂ کرام کا مدنی قافلے کا جدول بھی ترتیب دیا جاتا ہے، یہ طلبہ کے آؤٹ ڈور تجربے (Outdoor Experience) کا بہترین موقع ہوتا ہے، عوام کو نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے، درس و بیان کا سلسلہ ہوتا ہے، نماز و طہارت اور سنّتوں کی تربیت کے حلقے لگائے جاتے ہیں، انفرادی کوشش کرتے ہوئے لوگوں تک اصلاحی پیغام پہنچایا جاتا ہے اور ان مدنی قافلوں کے ذریعے طلبہ کا ذِکْر و دُرود، تلاوتِ قراٰن، تہجد، اِشراق، چاشت، اَوَّابین، صلوٰۃُ التّوبہ وغیرہ نفلی عبادات سے تعلق مضبوط کیا جاتا ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن