30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صِرف ہم نصابی سرگرمیوں کی کچھ تفصیل آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں:
مقابَلہ حُسنِ قِراءَت
قراٰنِ پاک کو خوبصورت لب و لہجے میں پڑھنے کا حکم حدیث شریف میں وارد ہے، مجلس جامعۃُ المدینہ کا یہ ہدف بھی ہے کہ ہمارا ہر طالب علم تجوید و قِراءَت کے ساتھ بہترین انداز میں قراٰنِ کریم پڑھنے والا ہو، اس مقصد کی تکمیل کے لئے جہاں باقاعدہ تجوید پڑھائی جاتی ہے اور امتحان لیا جاتا ہے ساتھ ساتھ طلبہ میں مزید ذوق و شوق پیدا کرنے کے لئے مجلس نے اس سال (2021ءمیں) بھی مقابلہ حُسنِ قِراءَت کا اہتمام کیا، ابتداءً ہر ہر جامعہ میں مقابلے منعقد ہوئے، یہاں سے نمایاں طور پر سامنے آنے والے طلبہ کا زون اور پھر ریجن سطح پر مقابلہ ہوا اور پھر بالآخر پاکستان بھر سے طلبہ کا انتخاب کرکے فائنل مقابلہ ہوا، ان سب سرگرمیوں میں شرکت کرنے والے طلبہ اور ان کی دیکھا دیکھی دیگر طلبہ میں بھی تجوید و قراءت میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوا۔ فَلِلّٰہِ الْحَمْد
شارٹ کورسز کا انعقاد
سالانہ چھٹیوں میں طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے جامعۃُ المدینہ کے تحت مختلف شارٹ کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس سال(2021ءمیں) کم و بیش 66 مقامات پر جن کورسز کا اہتمام کیا گیا ان میں درج ذیل کورسز شامل تھے: (1)دورۂ صَرف و نَحو (2)دورۂ مِیراث (3)عربی تَکَلُّم کورس (4)تَوقیت و فلکیات کورس (5)ترجمہ کورس (6)اسلامی عقائد کورس۔
ان کورسز میں شرکت کرکے کچھ طلبہ کی پہلے سے پڑھی ہوئی چیزوں کی دُہرائی ہو جاتی ہے، بعض کو سابقہ کمزوریاں ددر کرنے کا موقع مل جاتا ہے اور چند ایک طلبہ آئندہ کے لئے اپنے آپ کو تیار کرتے ہیں،ان کے علاوہ ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ کورسز میں شریک طلبہ کا کتابوں سے ربط قائم رہتا ہے اور اس مُثبَت اور مفید کام میں مصروف ہونے کے سبب وہ فارغ اوقات کسی منفی سرگرمی میں ضائع کرکے اپنا نقصان کرنے سے بھی بچ جاتے ہیں۔
دارُ المطالعہ (Library) کا قیام
تعلیمی اداروں میں لائبریری کی اہمیت مسلّم ہے، اسی لئے مجلس جامعۃُ المدینہ کی جانب سے ہر جامعۃُ المدینہ میں دارُالمطالعہ قائم کرنے کی تاکید ہے اور متعدّد اداروں میں بڑے اَحسن انداز میں لائبریری کا انتظام و اِنصرام کیا گیا ہے، طلبہ کو ان کی ضرورت کے مطابق درسیات سے متعلّق معاوِن کُتب، عربی شُروحات، تفسیر، حدیث،شرحِ حدیث، فقہ، اُصولِ فقہ، اُصولِ تفسیر، اُصولِ حدیث، منطق، بلاغت، سیرت، تصوّف اور تاریخ وغیرہ کی اہم کُتب فراہم کی جاتی ہیں تاکہ طلبہ کی اہم دینی و علمی کُتب تک رسائی ہو، طلبہ ان کُتب سے مانوس ہوں اور وسیع مطالعے سے اپنے اندر علمی گہرائی اور وسعتِ نظری پیدا کریں۔
خارجی مطالعے کے حوالے سے اِقدامات
ایک طالبِ علم کے لئے کُتب بینی اور مطالعہ کی حیثیت ایسے ہی ہے جیسے زندہ رہنے کے لئے سانس لینا، جن طلبہ نے مستقبل میں عُلما کی صف میں شامل ہو کر قوم کی راہنمائی کرنی ہے، ان کا محض چند درسی کُتب تک محدود رہنا کسی طرح معقول نہیں لیکن فِی زمانہ طلبہ میں مطالعے سے دوری بڑھتی جا رہی ہے، مجلس جامعۃُ المدینہ نے اس صورتِ حال کا اِدراک کیا اور طلبہ میں مطالعے کی رغبت پیدا کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے، جامعۃُ المدینہ میں لائبریری کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس کے علاوہ ہر سال طلبہ کے درجے کے اعتبار سے ایک یا دو کُتب کے مطالعے کا ہدف ان کے نصاب کے ساتھ درج کر کے دیا جاتا ہے بلکہ سال (2020ءکے) نصاب کے ساتھ ہر علم و فن کی معاوِن کُتب کی بھی فہرست جاری کی گئی ہے تاکہ طلبہ ان کُتب سے بھی استفادہ کریں اور علمی طور پر مضبوط ہوں، نیز شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع