30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بمع تفسیر شامل کی گئی ہیں جن میں تقدیسِ باری تعالیٰ اور رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عظمت و شان کا بیان ہے۔ عربی زبان میں تفاسیر کے اسلوب اور قراٰنِ پاک کی فہم کے لئے مختصر تفسیر ”جلالین“ میں سے کچھ پارے، طویل تفسیر ”بیضاوی“، ”تفسیر مدارک“ کے منتخب حصے نصاب کا حصہ بنائے گئے ہیں تاکہ اسلاف کے اس علمی ورثے کی حفاظت بھی ہوسکے اوراس سے اکتسابِ فیض بھی ہو۔
فہمِ قراٰن کے لئے اصولِ تفسیر کی بھی کئی کُتب نصاب میں شامل کی گئی ہیں۔
علمُ العقائد جدید و قدیم کا مجموعہ:
مدارسِ دینیہ کے نصاب میں عقائد کی جو کتاب شاملِ نصاب رہی ہے وہ ”شرح عقائد“ ہے، جو بلاشبہ اپنے موضوع کی جامع کتاب ہے۔لیکن فی زمانہ عقائد کی نئی مباحث کی تفہیم کے لئے ایسی کتاب کی ضرورت تھی جو موجودہ دور کے اعتقادیات کے موضوعات کو بیان کرتی ہو جس کے لئے علّامہ محمد بن احمد مالکی کی کتاب ”النور المبین فی قواعد عقائد الدین“ کو نصاب میں جگہ دی گئی ہے جس سے طلبہ عصرِ حاضر میں کلامی مباحث سے آگاہ ہو سکیں گے جبکہ شرح عقائد نسفی بھی شامل رہے گی۔ جدید موضوعات کے ساتھ ساتھ امام ابو حنیفہ رحمۃُ اللہ علیہ کی کتاب ”فقہ اکبر“ اور امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان علیہ الرَّحمۃ کا رِسالہ ”اعتقادُ الاحباب“ بھی نصاب کا حصہ ہے۔ یوں کہا جاسکتا ہے کہ کنزُالمدارس کا نصاب جدید و قدیم کُتب کا حسین امتزاج ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع