دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

کنزُالمدارس بورڈ کی خصوصیات

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

کنزُالمدارس بورڈ کی خصوصیات

شریعہ ایڈوائزری بورڈ:

اس بورڈ کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شریعہ ایڈوائزری بورڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔ یہ بورڈ ”کنزُالمدارس“ کے تمام معاملات کی شرعی اعتبار سے تفتیش کرے گا۔ نصاب سے متعلقہ امور ہوں، امتحانی اصول و ضوابط ہوں یا دیگر انتظامی امور ان تمام کو شریعہ بورڈ چیک کرےگا اور وقتاً فوقتاً ہونے والی تبدیلیوں کو شرعی نقطۂ نظر سے دیکھے گا اور جو بھی نئی پالیسی نافذ کرنی ہو گی پہلے اس کی منظوری شریعہ ایڈوائزری بورڈ سے لی جائے گی۔

بیرونِ ملک جامعاتُ المدینہ کا اِلحاق:

کنزُالمدارس بورڈ کے قیام سے ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ اب دعوتِ اسلامی کے بیرونِ ملک جامعات بھی اس کے ساتھ ملحق ہوں گے، اس کے تحت امتحان دے سکیں گے اور کنز المدارس بورڈ کی ڈگری حاصل کر سکیں گے۔

Study Visa کا اجرا:

دیگر ممالک کے وہ طلبہ جو پاکستان آ کر تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا چاہیں گے، انہیں کنزالمدارس بورڈ کے ذریعے Study Visa جاری کیا جا سکے گا اور وہ کنزُ المدارس بورڈ سے ملحقہ اداروں میں دینی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

شعبہR&Dکا قیام:

کنزُالمدارس بورڈ کے تحت شعبہ R&D (ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ) بھی قائم کیا گیا ہے جس میں عصرِ حاضر کے بدلتے ہوئے تقاضوں اور جدید کریکولم سسٹم کے مطابق نصاب اور کُتب پر کام جاری رہے گا اور وقتاً فوقتاً نصاب کو اپڈیٹ کیا جائے گااور ملحقہ مدارس کے اساتذہ کی تربیت کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

کنزُ المدارس بورڈ کے نصاب کی خصوصیات

جامع نصاب:

کنز المدارس کے تعلیمی بورڈ نے کوشش کی ہے کہ اس طرح کا نصاب تیار کیا جائے جو عمومی طور پر دنیا بھر کے جامعاتُ المدینہ کے لئے قابلِ قبول اور قابلِ رائج ہو۔ اس مقصد کے لئے عرب دنیا میں کئے گئے جدید کام کو بھی پیشِ نظر رکھا گیاہے، شمائلِ نبویہ پر مشتمل ایک کتاب بھی نصاب کا حصہ بنائی جارہی ہے جبکہ زمانہ قریب کے صحیحُ العقید ہ سنی عالم ِ دین ڈاکٹر سعید رمضان البوطی کی سیرت مبارکہ پربہت اہم کتاب ”فقہ السیرۃ“ بھی شامل کی گئی ہے۔ نیت کے موضوع پر علّامہ محمد بن علوی بن عمر عید روس کی کتاب ”کتاب النیات“ شاملِ نصاب ہے۔ یہ کُتب پڑھنے سے جہاں علمِ دین کی دولت ملے گی وہیں عالمی سطح پر ہونے والے عقائد و سیرت کے کام اور اس کے انداز سے واقفیت اور اہلِ حق علمائے عرب کی خدمات سے آگاہی بھی ہو گی۔

نئی کُتب کی تالیف:

کنز المدارس بورڈ کے اجلاس میں جب نصاب پر کام شروع کیا گیا اور مروجہ علوم پر کُتب کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ بعض موضوعات ایسے ہیں جن پر مارکیٹ میں کُتب میسر نہیں اور اگر ہیں تو وہ مطلوبہ معیار پر پوری نہیں اترتیں لہٰذا تعلیمی بورڈ کی مشاورت سے کچھ کتب نئی لکھوائی گئی ہیں اور بعض کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔

نصاب میں علوم و فنون میں اضافہ:

عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق کچھ علوم و فنون جو نصاب کا پہلے حصہ نہیں رہے تھے انہیں شاملِ نصاب کیا گیا ہے۔ وہ علوم جنہیں بطورِ خاص کنزُ المدارس کے نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے ان میں علم الدعوۃ و الارشاد، علم التاریخ، علم السیرۃ، علم التصوف، تقابلِ ادیان، کمپیوٹر کورس اور انگلش لینگوئج شامل ہیں۔

قراٰن فہمی پر خصوصی توجہ:

قراٰنِ مجید ہدایت کا سرچشمہ ہے جسے اللہ پاک نے ہمارے لئے نازل فرمایا۔ طلبہ کو اس کے بنیادی مفاہیم سے آشنا کرنے کے لئے ابتداءً ہی ”تعلیماتِ قراٰن “ کے عنوان سے کتب کی ایک سیریز ترتیب دی گئی ہے، جس میں مختلف موضوعات پر مشتمل قراٰنی آیات کو ایک نصاب اور مختلف سرگرمیوں کی شکل میں تیار کیا گیا ہے جس سے طلبہ کو عقائد، عبادات اور اسلامی آداب یاد کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے بعد ”صِراط الجنان“ سے مخصوص سورتیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن