دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

کنزُالمدارس بورڈ کا تعارف

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

کنزُالمدارس بورڈ کا تعارف

مولانا عرفان حفیظ عطاری مدنی (رکن مجلس جامعۃ المدینہ گرلز)

تعارف (Introduction):

اَلحمدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں طلبہ و طالبات کو زیورِ علم سے آراستہ کرنے کیلئے الگ الگ ادارے قائم ہیں۔ اسلامی بھائیوں کے لئے درسِ نظامی کے ادارے، خواتین کے لئے درسِ نظامی کے ادارے، رات کے وقت بڑی عمر کے لوگوں کے لئے جامعۃُ المدینہ کا قیام، انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن درسِ نظامی کا آغاز، مرد و خواتین کے لئے مختلف مختصر دورانیے کے کئی دینی کورسز نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی مقامات پر جامعاتُ المدینہ کا قیام اور BS کے ساتھ درسِ نظامی کا آغاز اس کی ایک کڑی ہے۔ اتنے بڑے تعلیمی نیٹ ور ک کے نظامِ امتحان کو منظم انداز میں چلانے کے لئے مجلس جامعاتُ المدینہ بوائز اینڈ گرلز کے تحت برسوں سے شعبۃُ الامتحان قائم ہے، جس کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک کے جامعاتُ المدینہ کے امتحانی نظام کو ڈیل کیا جاتا ہے۔ پاکستان بھر میں یکساں سوالیہ پرچہ جات بنائے جاتے ہیں، جبکہ دیگر ممالک کے لئے وہیں کے مطابق الگ پرچہ جات تیار کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح امامت کورس اور طالبات کے فیضانِ شریعت کورس کا امتحان بھی اسی شعبۃُ الامتحان کے تحت لیا جاتا رہا ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مدارسِ اہلِ سنّت کے بورڈ تنظیمُ المدارس کے تحت بھی امتحانات کا سلسلہ رہا ہے۔ طلبہ و طالبات تنظیمُ المدارس اہلِ سنّت کے امتحانات میں شریک ہوتے اور نمایاں پوزیشنز بھی حاصل کرتے رہے ہیں۔ وفاقی وزارتِ تعلیم و فنی تربیت حکومتِ پاکستان نے 27 اپریل 2021ء کو نوٹیفکیشن نمبر1-46/2014-NCC/RE کے تحت وفاقی تعلیمی بورڈ ”کنزُ المدارس“ کی منظوری دی ہے۔ اب اس بورڈ کے تحت حفظ و ناظرہ، درسِ نظامی کے مختلف درجات عامہ، خاصہ، عالیہ اور عالمیہ کے ساتھ ساتھ تخصصات کے امتحانات لئے جائیں گے۔ جیسا کہ ذکر کیا گیا کہ تمام اداروں کا اکٹھا امتحان لینے کا تجربہ تو برسوں سے تھا اس لئے اِن شآءَ اللہ کنزالمدارس بورڈ کو اپنا نظام چلانے میں زیادہ دشواری نہ ہوگی۔ پہلے حفظ و ناظرہ کا امتحان مدرسۃُ المدینہ مجلس کے تحت منظم انداز میں لیا جاتا تھا وہ بھی اب کنز المدارس کا حصہ بن گیا ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن