دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

دعائے مدینہ

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
فرمایا: جو چاشت کی دو رَکعتیں پابندی سے ادا کرتا رہے اس کے گناہ مُعاف کردئیے جاتے ہیں اگرچِہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔ (ابن ماجہ، 2/153، 154، حدیث:1382)

دعائے مدینہ

نمازِ اِشراق و چاشت پڑھنے کے بعد دعائے مدینہ کی ترکیب ہوتی ہے، عام طور پر اسے مدارس و اسکولز میں اسمبلی کہا جاتا ہے۔ درجہ میں حاضری سے کم و بیش 19منٹ قبل دعائے مدینہ کا آغاز ہوتا ہے جس کی ابتدا تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوتی ہے اور پھر اِس میں دُعائیہ اشعار وغیرہ پڑھے جاتے ہیں۔

درجہ میں شر کت

دعائے مدینہ کے اختتام پر دعا ہوتی ہے اور پھر طلبہ قطار کی صورت میں اپنے اپنے درجوں میں جاکر حصول ِ علمِ دین میں مشغول ہوجاتے ہیں۔

دوپہر کا کھانا اور نمازِ ظہر کی ادائیگی

چھٹی کے بعد طلبہ دوپہر کا کھانا کھاتے ہیں۔ اِس کے بعد نمازِ ظہر کی ادائیگی کے لئے مسجد میں حاضر ہوکر نمازِ ظہر ادا کرتے ہیں۔

درسِ فیضانِ سنّت

نمازِ ظہر ادا کرنے کے بعد طلبہ درسِ فیضانِ سنّت میں شریک ہوتے ہیں۔ جس میں درس دینے یا سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

دوپہر کا تعلیمی حلقہ

نماز ِظہر اور درسِ فیضانِ سنّت سے فارغ ہونے کے بعد طلبہ کے لئے تعلیمی حلقوں کا جدول ہوتا ہے۔جس کا دورانیہ گرمی اور سردی کے موسم میں کچھ نہ کچھ بدلتا رہتا ہے۔ طلبہ تعلیمی حلقوں میں علم کی تکرار کرتے ہیں جس کی اہمیت کا اندازہ امام زُہری رحمۃُ اللہ علیہ کے اس فرمان سے لگایا جاسکتا ہے:علم کی آفت بھول جانا اور اس کے تکرار کو ترک کر دینا ہے۔(دارمی،1/158، حدیث: 621)

وقفۂ آرام اور نمازِ عصر

تعلیمی حلقوں کے بعد طلبہ آرام کرتے ہیں، اذانِ عصر سے کم وبیش12 منٹ قبل انہیں بیدار کیا جاتا ہے اور پھر یہ وُضو وغیرہ سے فراغت کے بعد مسجد میں حاضر ہوکر نمازِ عصر باجماعت ادا کرتے ہیں۔

نیکی کی دعوت

اس جدول میں نمازِ عصر ادا کرنے کے بعد طلبہ کونیکی کی دعوت، چوک درس اور دیگر نیک اعمال میں نمازِ مغرب تک مصروف رہنے کی ترغیب ہے۔

نمازِ مغرب اور درسِ فیضانِ سنّت

پھر طلبہ نمازِ مغرب باجماعت ادا کرتے اور نمازِ مغرب کے بعد ہونے والے درسِ فیضانِ سنّت میں شرکت کی سعادت پاتے ہیں۔ اس جدول میں طلبہ کو درس کے اختتام پر دو نئے اسلامی بھائیوں پر کم اَزکم 12 منٹ انفرادی کوشش کرنے اور اُن کا نام و پتا لکھنے اور اُنہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دِلائی ہے۔

رات کا کھانا اور نمازِ عشا

طلبہ کو عشا کی اذان سے قبل ہی رات کے کھانے سے فارغ ہوجانے اور پھر مسجد میں جا کر نمازِ عشا باجماعت ادا کرنے کا ذہن دیا گیا ہے۔

سورۂ ملک

اس جدول میں نمازِ عشا سے فارغ ہو نے کے بعد طلبہ کو سورۂ ملک شریف کی تلاوت کرنے یا سننے کی سعادت پانے کا بھی کہاگیاہے۔حدیثِ پاک میں ہے: یہ اپنے پڑھنے والے کی شفاعت کرے گی۔(ابو داؤد،2/81، حدیث: 1400)

صلوٰةُ التّوبہ

اس جدول میں سورۂ ملک پڑھنے/سننے کے بعد طلبہ کو صلوٰةُ التوبہ کےنوافل پڑھ کر اپنے پچھلے گناہوں سے توبہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی ہے۔

رات کا تعلیمی حلقہ

عشا کی نماز اور اَوراد و وَظائف سے فارغ ہونے کے بعد رات

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن