دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

نمازِ تہجد

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
کا دِل خوفِ خدا، مَحبتِ اِلٰہی اور عشقِ مصطفیٰ سے روشن ہوسکتا ہے اور وہ عالمِ باعمل بن کر اپنی اور سار ی دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کر نے کے جذبے سے سرشار ہو سکتا ہے۔ یہ جدول امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے عطا کردہ رسالہ ”نیک اعمال“ کی عکاسی کرتا ہے۔ آئیے اب دیکھتے ہیں کہ جامعاتُ المدینہ میں پڑھنے والے طلبہ کو اپنے شب و روز گزارنے کا کیا جدول دیا گیا ہے:

نمازِ تہجد

اَلحمدُلِلّٰہ اس جدول میں جامعاتُ المدینہ میں علمِ دین حاصل کرنے والے خوش نصیب مقیم طلبہ کونمازِ فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے ہی بیدار ہونےکی ترغیب دلائی گئی ہے اور انہیں نمازِ تہجدادا کرنےکی رغبت بھی دلائی گئی ہے۔ یہ نماز گناہوں کا کفارہ، نیک لوگوں کا طریقہ اور اللہ پاک کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،چنانچہ حضرت سیِّدُنا ابو اُمامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں: تمہارے لئے لازم ہے کہ رات کو عبادت کیا کرو کیونکہ یہ گزشتہ نیک لوگوں کا طریقہ ہے، بےشک رات کا قیام اللہ پاک کے قرب کا سبب، گناہوں کا کفارہ، جسمانی بیماریوں کو دُور کرنے والا اور گناہوں سے روکنے والا ہے۔ (شعب الایمان،ج 3، ص 127، حدیث: 3087)

مسلمانوں کونمازِفجرکےلئےجگانا

جامعاتُ المدینہ کےاس جدول میں طلبہ کو اذانِ فجر کے بعدجامعۃُ المدینہ سے باہر جاکر علاقے کے مسلمانوں کو نماز ِ فجر کے لئے بیدار کرنے کا ذہن دیا گیا ہے، جس کی برکت سے ایک تعداد نمازِ فجر کے لئے مساجد کا رُخ کرتی ہے اور مسلمانوں کو نماز کے لئے جگانا سنّت سے ثابت ہے،حضرتِ سیِّدُنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ نمازِ فجر کے لئے نکلا تو آپ سوتے ہوئے جس شخص پر بھی گزرتے اسے نماز کے لئے اُٹھا دیتے۔(ابوداؤد، 2/33، حدیث 1264)

نمازِ فجر باجماعت ادا کرنا

طلبہ کو نمازِ فجر سے قبل مسجد میں حاضر ہو کرسنّتِ قبلیہ ادا کرنے اورنمازِ فجر باجماعت پہلی صف میں ادا کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔احادیثِ مبارکہ سےباجماعت اور پہلی صف میں نماز پڑھنے کے متعلق 2فرامینِ مصطفےٰ ملاحظہ کیجیئے:(1)نمازِ باجماعت تنہا پڑھنے سے ستائیس 27 درجہ بڑھ کر ہے۔(بخاری، 1/ 232، حدیث: 645) (2)اگر لوگوں کو معلوم ہو جاتا کہ صفِ اوّل میں نماز پڑھنے کا کس قدر ثواب ہے تو ضرور اس پر قرعہ اندازی کرتے۔ (بخاری،1/224، حدیث: 615)

تفسیرسننااورسنانا

نمازِ فجر ادا کرنے کے بعدجمع ہوکر ”کنزُالایمان شریف“ سے تین آیات کی تلاوت، ترجمہ اور صراطُ الجنان یا خزائنُ العرفان سے تفسیر دیکھ کر پڑھنے اور سننے کی ترغیب دی گئی ہے، فیضانِ سنّت سے ترتیب وار چار صفحات کا درس اور منظوم شجرۂ قادریہ رضویہ عطّاریہ پڑھنے کی بھی ترغیب ہے۔

ناشتہ

اس جدول میں طلبہ کو دُعائے مدینہ سے تقریباً 41 منٹ قبل علمِ دین حاصل کرنے اور عبادت پر قوت حاصل کرنے کی نیت سے ناشتہ کر نےکی سوچ دی گئی ہے۔

نمازِ اِشراق و چاشت

ناشتے کے بعد طلبہ کو اِشراق و چاشت کی نمازیں پڑھنے کی سوچ بھی دی گئی ہے، اشراق کی نماز پڑھنے کا ثواب حج و عمرہ کے برابر ہے، چنانچہ فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:جو فجر کی نماز کے بعد ذکر میں مشغول رہا یہاں تک کہ آفتاب بلند ہو گیا پھر دو رکعتیں پڑھیں تو اسے حج اور عمرہ کا ثواب ملے گا۔(ترمذی، 2/100، حدیث:586) نیز چاشت کی نماز پڑھنے والے کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں جیساکہ حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حُضُور نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن