30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جامعۃ المدینہ بوائز کے اقامتی 24 گھنٹے کا جدول
مولانا نوازش علی مدنی
(مدرس جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ، گجرات)
علم ِ دین اللہ پاک کی ایک ایسی نعمت ہے جسے حاصل کرنے سے بندہ حق و باطل، حلال و حرام اور اللہ پاک کو راضی اور ناراض کرنے والے اعمال کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتا ہے مگرحق پر چلنے، حلال ہی کو اپنانے اور اللہ پاک کو راضی کرنے والے اعمال بجالانے کے لئے انسان میں خوفِ خدا کا ہونا ضروری ہے، اللہ پاک کا جتنا خوف زیادہ ہوگا انسان اتنا ہی زیادہ حق و باطل میں فرق، حلال و حرام میں تمیز اور گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال کر سکے گا اور اللہ پاک کے بندوں میں علم والوں کے دلوں میں خوفِ خدا زیادہ ہوتا ہے جیسا کہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
اِنَّمَا یَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُاؕ
ترجمۂ کنزُ الایمان : ” اللہ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں۔“(پ22، فاطر:28)
یاد رکھئے!علمِ دین کی دو نوعیتیں ہیں:ایک وہ علم جس کا نور عالم کے دل میں اُتر جائے تو قلب روشن اور قالب مطیع ہو جائے یہ علم عالم کے لئے فائدہ مند ہے اور اس کی دوسری نوعیت یہ ہے کہ جب عالم باتیں کرے تو اچّھی کرے مگر اُس کا دِل علم کے نور سے اور بدن علم کے اثر سے خالی ہو تو ایسا علم وبال کا باعث ہے، چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے: علم کی دو قسمیں ہیں، ایک وہ علم جو قلب میں ہوتا ہے اور یہی علم نافع ہے اور دوسرا وہ علم جو (عمل سے خالی، صرف) زبان پر ہوتا ہے اور وہ بندے پر اللہ پاک کی حُجّت ہے۔(دارمی، 1/114، حدیث:364)
نیز علمِ نافع ہی وہ علم ہے جس کے حُصول کے لئے نبیِّ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کی اور اس کے سیکھنے کی ترغیب اِرشاد فرمائی کہ اس علم کی وجہ سے بندے میں خوفِ خدا اور عبادت کا ذوق پیدا ہوتا ہے۔حضرت سیِّدُنا مُعاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا: علم حاصل کرو کیونکہ اللہ پاک کی رضا کے لئے علم حاصل کرنا خوفِ اِلٰہی پیدا کرتا ہے اور اس کا طلب کرنا عبادت ہے۔(جامع بیان العلم وفضلہ، ص77، حدیث:240)
الغرض! خوفِ خدا اور مَحبّتِ اِلٰہی ایسے اوصاف ہیں جن کے ذریعے عالم خود کو گناہوں سے بچا لیتا ہے اور نیک اعمال یعنی فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ سُنن و نوافل کا پابند بن جاتا ہے۔
اَلحمدُلِلّٰہ! تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے بھی اپنے جامعاتُ المدینہ کے طلبہ کے دِلوں میں خوفِ خدا اور محبتِ اِلٰہی کی شمع روشن کرنے کے لئے نیک اعمال سے لبریز ایسا جدول عطا کیا ہے جس پر عمل کر نے سے طالبِ علم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع