30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور طلبہ کی پہنچ میں ہو۔
ریکارڈڈ لیکچرز
مجلس جامعاتُ المدینہ نے طلبہ کی تعلیم کو مضبوط کرنے کے لئے ”ریکارڈڈ لیکچرز“ کا اہتمام کیا ہے اور اس کام کے لئے ماہر اساتذۂ کرام کا مشاورت سے انتخاب کیا جائے گا جن کے ذریعے مخصوص درسی کُتب کے لیکچرز ریکارڈ کئے جائیں گے اور یہ ریکارڈنگ پروفیشنل انداز میں ہوگی۔ اِن شآءَ اللہ
پاور پوائنٹ سلائڈز
مجلس جامعاتُ المدینہ جدید طرزِ تدریس کا نظام جامعۃُ المدینہ میں رائج کرنے کیلئے Power Point Learning پر بھی ورکنگ کر رہی ہے جس کی بابت جامعہ کا ہدف بالخصوص درسیات ہیں۔ تا حال عربی گرائمر (صَرف و نَحو) کے تمام لیکچرز اُردو اور عربی زبان میںPower Point Slides کی صورت میں تیار کئے جاچکے ہیں اور عربی فصاحت و بلاغت کی ایک کتاب مکمل اسی انداز پر تیار ہو چکی ہے۔ جدید طرز پر ملٹی میڈیا کلاس روم اور Visual learning (عصری تعلیم) کا اہتمام بھی ہے جوکہ طلبہ کے لئے دلچسپی کے ساتھ ساتھ فن میں مضبوطی کا بھی ذریعہ ہے۔
آن لائن ٹریننگ
طلبہ کی علمی، اخلاقی اور معاشرتی تربیت کے لئے باقاعدہ بیانات اور شارٹ کورسز کا سلسلہ کیا جاتا ہے جس میں طلبہ کو سافٹ اسکلز اور اسلامی آداب سکھائے جاتے ہیں جبکہ اساتذہ کی تربیت کے لئے عُلوم و فُنون میں مضبوطی، اندازِ تدریس میں مزید بہتری اور جدّت لانے کے حوالے سے بھی آن لائن تربیت کا سلسلہ رہتا ہے۔
لرننگ مینجمنٹ سسٹم
لرننگ مینجمنٹ سسٹم (L.M.S) انتظامی کورس، دستاویزات، باخبر رہنے، رپورٹنگ، آٹومیشن، تعلیمی نصاب اور تربیتی پروگراموں کو سیکھنے نیز ترقّیاتی پروگراموں کی فراہمی کے لئے ایک سافٹ ویئر ایپلی کیشن ہے جس کے ذریعے سے جامعۃُ المدینہ U.K کے زیرِ اہتمام انٹر نیشنل ورچوئل جامعۃُ المدینہ پلان کیا گیا ہے اس جامعۃُ المدینہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعے ایک ہی وقت میں کئی ممالک میں عاشقانِ رسول ورچوئل کلاس روم کی صورت میں علمِ دین و عُلومِ درسیہ کی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کی خصوصیات درج ذیل ہیں:
*آن لائن کلاسز کے نظام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے *متعدّد ممالک میں آن لائن تخصّصات کا اجرا کیا جا سکتا ہے *متعدّد کورسز لانچ کئے جا سکیں گے *درسِ نظامی کے تمام درجات کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع