دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

مقیم جامعات میں دن اور رات کے تعلیمی حلقوں کا نظام:

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
ہیں اور کوشش کی جاتی ہے کہ بڑے گریڈ کے سینیئر اساتذۂ کرام کو نہ صرف بڑے درجات میں پیریڈ دیے جائیں بلکہ اس کے ساتھ درجۂ اُولیٰ میں بالخُصوص اور دیگر چھوٹے درجات میں بالعُموم ایک آدھ پیریڈ بھی ضرور دیا جائے تاکہ اس کے ذریعے سے طلبۂ کرام میں علمی پختگی کے ساتھ بہترین تربیت کا حُصول بھی ہوسکے۔

مقیم جامعات میں دن اور رات کے تعلیمی حلقوں کا نظام:

جامعۃُ المدینہ میں پڑھنے والے طلبۂ کرام دن اور رات میں اپنے اَسباق کی تیاری مجلس جامعۃُ المدینہ کی طرف سے جاری کردہ نظامُ الاوقات کے مطابق کرتے ہیں۔ دن اور رات کے تعلیمی حلقوں کا کُل وقت کم و بیش 4گھنٹے ہوتا ہے۔ طلبۂ کرام سے وقت پر تعلیمی حلقے لگوانا، تعلیمی حلقے وقت پر ختم کروانا، طلبۂ کرام کو وقت پر آرام کروانا، وقت پر جگانا وغیرہ اُمور جامعۃُ المدینہ کے ناظمُ الاُمور سر انجام دیتے ہیں۔

دَرَجات کے ماہانہ ٹیسٹ کا نظام:

پورے پاکستان کے تمام جامعاتُ المدینہ کے تمام درجات کا ہر ماہ ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ متعلقہ کُتب کی تدریس کرنے والے اساتذۂ کرام اَز خود نہیں لیتے بلکہ کسی دوسرے جامعۃُالمدینہ کے استاد صاحب کو اس ٹیسٹ کے لئے منتخب کیا جاتا ہے۔ یہ استاد صاحب ہر ماہ کے آغاز میں اپنے متعلقہ جامعۃُ المدینہ کے درجات کا ٹیسٹ لیتے ہیں اور رپورٹ بنا کر متعلقہ زون/ریجن کے تعلیمی اُمور کے ذمّہ دارکو پیش کرتے ہیں۔

نصاب کی یومیہ اور ششماہی تقسیم:

درجات کے اعتبار سے نصابی کُتب کے مخصوص ابواب کی یومیہ تقسیم کاری کا ایک مضبوط نظام ہے۔ تعلیمی ایّام کے اعتبار سے کُتب کے مخصوص ابواب کو تقسیم کیا جاتا ہے اور اساتذۂ کرام کوتقسیم کاری کے مطابق نصاب مقّررہ ایّام میں پورا کرنے کی گزارشات کی جاتی ہیں اور اساتذۂ کرام ہر ماہ اس کی کارکردگی ناظم جامعۃُ المدینہ کے ذریعے تعلیمی ذمّہ دار کو جمع کرواتے ہیں۔

اختتام ِسال پر سالانہ اور ضمنی امتحانات کی ترکیب:

سالانہ امتحانات شعبانُ المعظّم میں منعقد ہوتے ہیں۔ کچھ مضامین میں رہ جانےوالے یاپھر کسی وجہ سے امتحانات میں شرکت نہ کرنے والے طلبۂ کرام ضمنی امتحانات میں شرکت فرماتے ہیں۔

فُنون کی ورک شاپس:

تعلیمی سال کے آغاز میں منصبِ تدریس پر فائز ہونے والے گریڈ11اور 12کے بالخُصوص وہ اساتذۂ کرام جن کے اُولیٰ و ثانیہ میں پیریڈز ہوتے ہیں، ان کی ورکشاپس پورے پاکستان میں مختلف مقامات پر منعقد کی جاتی ہیں جن میں سینیئر اساتذۂ کرام تدریسی عمل کو بہتر سے بہترین اور نفع بخش بنانے کے علمی نکات پیش کرتے ہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن