دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

جامعۃُ المدینہ کے تعلیمی نظام کی امتیازی صفات

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            

جامعۃُ المدینہ کے تعلیمی نظام کی امتیازی صفات

مولانا اعظم عطاری مدنی (معاون نگران مجلس تعلیمی امور) اَلحمدُ لِلّٰہ! یوں تو دینی تعلیم عاشقانِ رسول کے دیگر جامعات و مدارس میں اپنے اپنے انداز سے جاری وساری ہے مگر دعوتِ اسلامی کے جامعاتُ المدینہ میں طلبہ کودی جانے والی تعلیم چند وجوہ سے دیگر جامعات سے ممتاز ہے، مثلاً درسِ نظامی کی کلاسز میں ماہانہ ٹیسٹ کامضبوط نظام،اساتذۂ کرام کی جانب سےطلبہ کی تربیت کےساتھ ساتھ دورانِ کلاس روزانہ کم و بیش 40 منٹ مدنی چینل کےذریعے طلبہ کو امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، مفتیانِ کرام، نگرانِ شوریٰ اور دیگر مبلّغین کےذریعے علمی،عملی اور روحانی تربیت کے مدنی پھول دلوانا، دن اوررات کےتعلیمی حلقوں میں طلبہ کو شرکت کروانا اور پھر ان کی نگرانی کےلئے ایک ناظم کا مقرّر ہونا، طلبہ کو مقرّرہ وقت پر سلانا اور جگانا، نصاب کی یومیہ اور ماہانہ تقسیم کاری اور پھر اس کے مطابق عمل اور اس کی چیکنگ اور پھر اس کی کار کردگی تعلیمی ذمّہ دار کو جمع کروانا، تدریسی عمل کو بہتر سے بہترین اور نفع بخش بنانے کے لئے اساتذۂ کرام کی ورکشاپس وغیرہ وہ اُمور ہیں جو جامعاتُ المدینہ کو دیگر جامعات سے ممتاز کردیتے ہیں۔ جن کی کچھ تفصیل درج ذیل ہے:

کلاس کا دورانیہ:

جامعۃُالمدینہ میں کلاسز کا دورانیہ پانچ گھنٹے ہے جس میں کُل سات پیریڈز ہوتے ہیں۔ پہلے کے علاوہ ہر پیریڈ 40 منٹ پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ پہلے میں 10منٹ حاضری وغیرہ کے شامل ہوتے ہیں، اس طرح یہ50منٹ کا ہوتا ہے۔ چار پیریڈز کے بعد 10منٹ کا وقفہ ہوتا ہے، ہر پیریڈ کے آغاز و اختتام کی اِطّلاع بیل بجا کر دی جاتی ہے۔ پانچ گھنٹے کے تدریسی نظام میں روزانہ یکمشت40منٹ طلبۂ کرام کی علمی و عملی تربیت کے لئے خاص ہیں۔ جن میں مدنی چینل کے ذریعے طلبہ کو آدابِ علم، آدابِ دین، حُسنِ اَخلاق، حُسنِ معاشرت، مہلکات و منجیات کی معلومات، باطنی امراض اور ان کا علاج نیز درسِ شفا شریف اور دیگر علمی و عملی معاملات میں بہتری کے مدنی پھول دئیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں بالخُصوص امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، مفتیانِ کرام، نگرانِ شوریٰ، اراکینِ شوریٰ اور بالعُموم دیگر مبلّغین کے بیانات کا معمول جاری رہتا ہے۔

مضامین کی تقسیم کاری:

جامعۃُ المدینہ میں اساتذۂ کرام کی تدریسی صلاحیت، عرصۂ خدمت اور کارکردگی کو ملحوظ رکھتے ہوئے گریڈنگ کا مکمّل اور باضابطہ نظام ہے جس میں اساتذۂ کرام کے گریڈ 11سے 19تک ہوتے ہیں۔ تمام اساتذۂ کرام کو ان کے گریڈ کے مطابق کُتب تدریس کے لئے پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ شوّالُ المکرم میں جیسے ہی درجات کا آغاز ہوتا ہے، اساتذۂ کرام کے مابین ان کے گریڈ کے مطابق اَسباق تقسیم کئے جاتے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن