دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ilm o Amal | فیضانِ علم و عمل

مناجات

book_icon
فیضانِ علم و عمل
            
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں، اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ۔(ابن ماجہ،1/490،حدیث:907)

مناجات

تُو ہی مالِکِ بَحر و بَر ہے یا اللہُ یا اللہ تُو ہی مالِکِ بَحر و بَر ہے یا اللہُ یا اللہ تُو ہی خالِقِ جِنّ و بَشَر ہے یا اللہُ یا اللہ تُو اَبَدی ہے تُو اَزَلی ہے تیرا نام عَلیم و علی ہے ذات تِری سب سے بَر تَر ہے یا اللہُ یا اللہ وَصف بیاں کرتے ہیں سارے سَنگ و شجر اور چاند ستارے تسبیحِ ہر خُشک و تَر ہے یا اللہُ یا اللہ تیرا چرچا ہر گھر آنگن صحرا صحرا گلشن گلشن وَاصِف ہر پھول اور ثَمَر ہے یا اللہُ یا اللہ خَلقت جب پانی کو تَرسے رِم جِھم رِم جھم بَرکھا بَرسے ہر اِک پر رَحمت کی نَظَر ہے، یا اللہُ یا اللہ رات نے جب سر اپنا چھپایا چِڑیوں نے یہ ذِکر سنایا نَغمہ بار نسیمِ سحر ہے یا اللہُ یا اللہ بخش دے تُو عطّاؔر کو مولیٰ واسِطہ تجھ کو اُس پیارے کا جو سب نبیوں کا سَرور ہے یا اللہُ یا اللہ از: شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وسائلِ بخشش(مرمّم)،ص92

نعت

دستِ قدرت نے عجب صورت بنائی آپ کی دستِ قدرت نے عجب صورت بنائی آپ کی وَالہ و شیدا ہوئی ساری خدائی آپ کی آپ پر صدقے نہ کیونکر ہوں حسینانِ جہاں صانِعِ مُطلَق کو شکلِ پاک بھائی آپ کی آپ محبوبِ خدا کونین کے مُختار ہیں جب خدا ہے آپ کا ساری خدائی آپ کی بادشاہانِ جہاں کو بھی یہی کہتے سنا سلطنت دنیا کی چھوڑو، لو گدائی آپ کی نار والے ایک دم میں نور والے ہوگئے رحمتِ عالم عجب ہے رہنمائی آپ کی اب تو بلوا لو مَدینے میں خدا کے واسطے پارہ پارہ دل کو کرتی ہے جدائی آپ کی جمع کر لے توشۂ عقبیٰ جمیلؔ قادری کام دے گی حشر میں مِدحت سرائی آپ کی از مَدَّاحُ الحبیب مولانا جمیلُ الرّحمٰن قادری رضوی رحمۃُ اللہ علیہ قبالۂ بخشش،ص295/ مشکل الفاظ کے معانی:وَصف:خوبی۔ سَنگ:پتھر۔ شجر:درخت۔ ثَمَر:پھل۔ خَلقت:مخلوق۔ بَرکھا:بارش۔ نسیمِ سحر: صبح کی ہوا۔ دستِ قدرت:قدرت کا ہاتھ،مرادی معنیٰ اللہ پاک۔ وَالہ و شیدا: محبت کرنے والا،عاشق(Fan)۔ خدائی:مخلوق ۔ صانِعِ مُطلَق: اللہ پاک۔ توشۂ عقبیٰ:آخرت کا سامان۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن