دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Bheno Kay 8 Madani Kam | اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کام

book_icon
اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کام

کردے  پوری  آرزو  ہر بیکس  ومجبور  کی[1]

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

شِعر کے بعد یہ آیتِ مُبارَکہ پڑھئے : اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶) (پ ۲۲ ،  الاحزاب :  ۵۶) سب دُرُود شریف پڑھ لیں تو پھر پڑھئے : سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ(۱۸۰)وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ(۱۸۱)وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠(۱۸۲) (پ٢٢ ، الصّٰفّٰت :  ۱۸۰ تا ۱۸۲)

(آخر میں کلمہ پڑھ کر سنّت  پر عَمَل  کی نِیَّت سے منہ پر دونوں ہاتھ پھیر لیجئے )

دعائے عطار :  یااللہپاک!مجھے اور جو گھر درس دیتے ہیں یا دیتی ہیں ان سب کو بلکہ ہم سب کو اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پڑوس میں جَنَّتُ الفردوس میں جگہ عطا فرما ۔ یااللہ پاک!جو رہتی دنیا تک دعوتِ اسلامی سے وابستہ رہتے ہوئے گھر درس کی ترکیب کرتا رہے گا ان کے حق میں بھی میری یہ ٹُوٹی پھُوٹی دعا قبول کرلے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                       صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(3)بیان یا مدنی مذاکرہ

شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مُبارَکہ  پر اللہ پاک اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا خاص کرم ہے ۔ آپ کی تحریر کے ساتھ ساتھ آپ کی زبان مُبارَک میں بھی اللہ پاک نے ایسی تاثیر عَطا فر مائی ہے کہ کئی گناہ گار آپ کے سُنّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی  مذاکروں کی بَرَکَت سے تائب ہو کر نیکیوں پر گامزن ہو چکے ہیں ، نیکو کاروں کی رِقَّتِ قلبی میں اضافہ ہو تا ہے آپ کی صُحْبَت اصلاحِ اعمال کا سَبَب بنتی ہے ۔ آپ کے فیضان سے دیگر مبلّغین ِ دعوتِ اسلامی کے بیانات بھی اصلاحِ معاشرہ کا ذَرِیْعَہ بنتے ہیں ، اسی لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مَاحَول  میں ہر اسلامی بہن کو روزانہ کم از کم ایک بیان یا مدنی مُذاکَرَہ سُننے کی ترغیب دلائی جاتی ہے تاکہ اس کے ذَرِیعے اپنی اصلاح کے مَدَنی  پھول چننے کی سَعَادَت حاصل ہو ۔

شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عقائد و اَعمال ، شَریعَت و طَرِیْقَت ،  تاریخ و سیرت ، طبابت و رُوحانیت وغیرہ مُـخْتَلِف  موضوعات پر سوالات (Questions) کئے جاتے ہیں اور آپ ان کے جوابات(Answers)عطا فر ماتے ہیں ، اس کو دَعْوتِ اِسْلَامی کی اِصْطِلَاح میں مَدَنی مُذاکَرَہ کہا جا تا ہے اور بروز ہفتہ(Saturday)بعدِ عشاہونے والے مَدَنی  مذاکرے کو ہفتہ وار مَدَنی  مُذاکَرَہ  کا نام دیا گیا ہے ۔ (ہرعیسوی ماہ کے پہلے ہفتہ وار مَدَنی  مذاکرے میں بِالْخُصُوص اسلامی بہنوں سے متعلقہ سوالات مَدَنی مُنّوں یا مدنی مُنّیوں یا SMS وغیرہ کے ذَرِیعے  بھی شامِل  کئے جاتے ہیں ۔ )

”فیضانِ مَدَنی مُذاکرہ جاری رہے گا کے 24حُروف کی نِسبت سے مجلس مَدَنی مُذاکرہ کے چوبیس مَدَنی پھول (عالمی مجلس مشاورت(دعوت اسلامی))

 (1) فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :  نِیَّةُ الْمُؤمِنُ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِهٖ  یعنی مسلمان کی نیت اسکے عمل سے بہتر ہے ۔ [2]اس لئے مجلس مَدَنی مُذاکرہ کی ہر سَطْح کی ذِمَّہ دار اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کَردہ 63 مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر 1 پر عَمَل کرتے ہوئے یہ نِیَّت کرتی رہے کہ میں اللہ پاک کی رضا اور اُسکے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خوشنودی کیلئے دعوت اسلامی  کی مجلس مَدَنی مُذاکرہ کا



[1]    وسائلِ بخشش(مرمّم) ، ص٩٩

[2]    معجم کبیر ، یحی بن قیس الکندی عن ابی حازم ، ۳ / ۵۲۵ ، حدیث۵۸۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن