دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Bheno Kay 8 Madani Kam | اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کام

book_icon
اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کام

(11)مُعَرَّب اَلفاظ (یعنی جن لفظوں پر زَبَر ، زیر اور پیش لکھا ہوا ہے ان کو)اِعْراب کے مُطابِق ہی اَدا کیجئے ، اس طرح اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تَلَفُّظ کی دُرُسْت ادائیگی کی عادَت بنے گی ۔

(12)حَمدو صلوٰۃ ، دُرُود و سلام کے چاروں صیغے آیتِ دُرُود اور اِختتامی آیات وغیرہ کسی سُنّی ، عالمہ یا قاریہ کو ضَرور سنادیجیئے ۔ اِسی طرح عَرَِبی دُعائیں وغیرہ جب تک دُرُسْت تجوید والی اسلامی بہن کو نہ سُنالیں ، اکیلے میں اپنے طور پر بھی نہ پڑھا کریں ۔

(13)درس مع اختتامی دُعا سات۷ مِنٹ کے اندر اندر مُکَمَّل کر لیجئے ۔

(14)ہر مُعَلِّمہ (درس دینے والی)کو چاہیے کہ وہ درس کا طریقہ ، بعد کی ترغیب اور اِختتامی دُعا زَبانی یاد کرلے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                       صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گھر میں درس دینے کے مقاصد

پیاری پیاری اِسْلَامی بہنو!بقدرِ ضَرورت  عِلْمِ دین سیکھنا  ، چُونکہ  ہر مرد و عورت پر فرض ہے ، لہٰذا ضروری علمِ دین سیکھنے کے لئے گھر دَرْس ایک بَہُت بڑا ذَرِیْعَہ ہے ۔ چُنَانْچِہ گھر دَرْس دینے کے مقاصد درج ذیل ہیں :  

٭دَرس دینے کا سب سے بڑا مَقْصَد اللہ و رسول عَزَّ  وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رِضا ہے ۔

٭اس کے ذَرِیعے گھر والوں کو اَہْلِ مَحبّت بلکہ حقیقی معنوں میں دَعْوَتِ اسلامی والا بنانا ہے ۔

٭شُرکائے درس کو مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل اور روزانہ فِکرِ مدینہ کر کے مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دِلانی ہے اور محارم کو مَدَنی قافلے میں سَفر کرنے اور کروانے کے ساتھ ساتھ دِیگرمدنی کاموں میں عملی طور پر شامِل ہونے کا ذہن بھی دیناہے ۔

٭شُرکائے درس کو دَعْوتِ اسلامی کا مُبَلِّغ و مُعَلِّم / مبلغہ و معلمہ بنانا ہے ۔

الٰہی ہر مُبلّغ پیکرِ اِخلاص بن جائے         کَرَم ہو دعوتِ اسلامی والوں پر کرم مولیٰ[1]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                       صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی درس دینے کا طریقہ

(فیضانِ سُنّت اور امیرِ اہلسنّت کی دِیگر کُتُب  و رسائل سے درس دینے کو مَدَنی  درس کہا جا تا ہے ۔ )

درس دینے والی کے لیے ہدایات :  درس دینے والی بریکٹ ( ) میں جو تحریر ہے اُسے پڑھنے کے بجائے عمل کریں ۔ (تین۳ باراس طرح اِعلان فرمائیے )قریب قریب تشریف لائیے ۔

(پھر پردے میں پردہ کئے دو زانو بیٹھ کر اس طرح اِبتداکیجئے )

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

 (اِس کے بعد اِس طرح دُرُود و سلام پڑھایئے : )

اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ                    وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ

اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ              وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ

 (پھر اس طرح کہئے )

 



[1]   وسائلِ بخشش(مرمّم) ، ص٩٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن