دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Islami Bheno Kay 8 Madani Kam | اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کام

book_icon
اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کام

ماہانہ مدنی  مذاکرہ  کارکردگی ( ذیلی عالمی سطح ریکارڈ فائل میں موجود ہیں)

(20)مجلس مدنی مذاکرہ ذِمَّہ داران (ذیلی تا عالمی سطح) ،  ذیلی تا عالمی کارکردگی مجلس مدنی مذاکرہ اپنی ماتحت ذِمَّہ داران کی کارکردگیوں کو مدِّ نطر رکھ کر پُر فرمائیں ۔  (یاد رہے ! کارکردگی مَدَنی مشورے سے مشروط نہیں ،  اگر کسی وجہ سے مدنی  مشورہ نہ ہو سکے تب بھی مقررہ تاریخ پر اپنی ذِمَّہ دار اسلامی بہن کو کارکردگی پیش کردیں)

٭مجلس مدنی مذاکرہ ذِمَّہ داران( ذیلی تا عالمی سطح) اپنی ذِمَّہ دار اسلامی بہن سے مربوط رہیں ،  انہیں اپنی کارکردگی سے آگاہ رکھیں اور ان سے مشورہ کرتی رہیں ،  جو ذمہ دار سے جتنی زیادہ مربوط رہے گی  وہ اُتنی ہی مضبوط ہوتی جائے گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 

(21)مدنی مذاکرہ ذمہ داران(حلقہ تا عالمی سطح) میں سے جب متعلقہ شعبے کی نئی ذمہ دار کا تقرر ہو تو متعلقہ ذمہ دار مناسب وقت دیکر یہ مدنی پھول سمجھانے کی ترکیب بنائیں  جبکہ بیرونِ ممالک میں اُس ملک کی نوعیت کے اعتبار سے خاص خاص مدنی پھول ہائی لائٹ کرکے صرف وہی سمجھائے جائیں ۔

(22)مدنی مذاکروں کی مدنی بہاروں کو طے شُدہ طریق کار کے مطابق مَدَنی بَہار فارم میں لکھ لیا جائے (مدنی بہار فارم پُر کرتے وقت دیکھ لیجئے کہ کوائف (فون نمبر اور ایڈریس وغیرہ) نا مکمل تو نہیں ،  اگر نامکمل ہوں تو ہاتھوں ہاتھ مکمل کروالیجئے اگر کسی مقام پر مدنی بہار فارم موجود نہ ہو تو سادہ کاغذ پر مدنی مرکز کے بیان کَردہ طریق کار کے مطابق لکھوا کر جمع کر وادیجئے ۔ ) نیز مجلس مدنی مذاکرہ ذِمَّہ دار (کابینات سطح) موصول ہونے والی مدنی بہاروں کی تعداد مجلس مدنی بہاریں ذمہ دار(کابینات سطح) کو بتا دیں ۔

(23)مجلس مدنی مذاکرہ ذِمَّہ داران (ذیلی تا عالمی سطح) اپنی دنیا اور آخرت کی بہتری کے لیے  درج ذیل امور کو اپنانے کی کوشش فرمائیں :  

٭فرض علوم سیکھنے کی کوشش کرتی رہیں ۔ فرض علوم سیکھنے کے لئے کتب امیر اہلسنت ، بہار شریعت ، فتاویٰ رضویہ ، احیاء العلوم وغیرہ کے مطالعے کی عادت بنائیں ۔ خصوصاً صدرالافاضل مفتی سید محمد نعیم الدین مراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی اسلامی عقائد سے متعلق کتاب بنام کتاب العقائد (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) ، بہار شریعت کا پہلا حصہ ، کفریہ کلمات  کے بارے میں سوال جواب ، مسائل سیکھنے کے لیے بہار شریعت کے منتخب ابواب اور حصوں کے ساتھ ساتھ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جملہ کتب و رسائل ،  اچھے بُرے اخلاق کی معلومات حاصل کرنے کے لیے باطنی بیماریوں کی معلومات ، اچھے اخلاق حاصل کرنے کے طریقہ پر مبنی منحیات کی کتابیں (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ کیجیئے ۔ مطالعہ کرنے کے لیے کچھ وقت مثلاً (صبح19 منٹ) امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتب و رسائل کے لیے اور اسی طرح دیگر کتب کے لیے بھی کچھ وقت مثلاً(بعد مغرب و قبل طعام 19 منٹ)خاص کیجیئے ۔

٭برقع کی پابندی کریں اور دیدہ زیب برقع پہننے سے اجتناب کریں ۔

٭عملی طور پر مدنی کاموں میں شریک ہوں ۔ روزانہ کم از کم 2 گھنٹے مدنی کاموں میں صرف کریں ، پابندیِ وقت کے ساتھ اول تا آخر ہفتہ وار اجتماعات اور تربیتی حلقے میں شرکت وغیرہ ۔

٭اپنی اصلاح کی کوشش کے لئے مدنی انعامات پر عمل کے ساتھ ساتھ روزانہ فکرِمدینہ کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروائیں اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے اپنے محارم کو عمر بھر میں یکمشت 12ماہ ،  ہر 12ماہ میں ایک ماہ اور ہرماہ میں کم از کم 3دن جدول کے مطابق مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلاتی رہیں ۔

٭بلا ناغہ فکر مدینہ کرتے ہوئے  عطار کی اجمیری ،  بغدادی ،  مکی اور مدنی بیٹی بننے کی سعی جاری رکھیں ۔  نیز مستقل قُفلِ مدینہ تحریک میں شمولیت اِختیار کرتے ہوئے ضروری گفتگو کم لفظوں میں کچھ اشارے میں اور کچھ لکھ کر کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ نگاہیں جھکا کر رکھنے کی ترکیب بنائیں ۔

٭مرکزی مجلس شوریٰ ،  کابینہ اور اپنے شعبے کے مدنی مشوروں کے ملنے والے مدنی پھولوں کا خود بھی مطالعہ کریں اور متعلقہ تمام ذمہ داران تک بروقت پہنچانے کی ترکیب بنائیں ۔

٭مَدَنی کام استقامت کے ساتھ کرنے کے لئے بالخصوص مَدَنی انعام نمبر 21 اور 24 کی عاملہ بن جائیں ۔

٭مَدَنی انعام نمبر 21 :  کیا آج آپ نے مرکزی مجلسِ شوریٰ ،  کابینات ،  مشاورتیں و دیگر تمام مجالس جس کی بھی آپ ماتحت ہیں ،  ان کی (شریعت کے دائرے میں رہ کر)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن