8 Deeni Kaam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

8 Deeni Kaam | ۸ دینی کام

book_icon
۸ دینی کام
            
علیہمُ السّلام کو مبعوث فرمایا (یعنی بھیجا)۔ وہ اگر چاہے تو اَنبیائے کِرام علیہمُ السّلام کے بغیر بھی بِگڑے ہوئے انسانوں کی اِصلاح کر سکتا ہے، لیکن اُس کی مرضی کچھ اِس طرح ہے کہ اس کے بندے نیکی کی دَعْوَت دیں اور اس کی راہ میں تکلیفیں برداشت کر کے بارگاہِ عالی سے بُلنددرجات پائیں۔چُنانچہ اللہ پاک اپنے رسولوں اور نبیوں علیہمُ السّلام کو نیکی کی دعوت کیلئے دُنیا میں بھیجتا رہا اور آخِر میں اپنے پیارے حبیب، حبیبِ لبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو مبعوث فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر سِلسِلۂ نبوت ختم فرمایا۔پھر یہ عظیمُ الشان منصب اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری اُمت کے سپرد کیا کہ خود ہی آپَس میں ایک دُوسرے کی اِصلاح کرتے رہیں اور نیکی کی دعوت کے اِس اہم فریضے کو سر اَنجام دیں۔ چنانچہ مکۂ مکرمہ میں پیارے آقا مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنی انفرادی کوشِش سے اسلام کی دعوت كو عام کیا اور اس کام میں صحابۂ کِرام علیہمُ الرّضوان نے بھی جو اِشاعتِ اسلام میں مُعاونت فرمائی وه اپنی مِثال آپ ہے۔مِثال کے طور پر جب اس سر زمین میں نورِ اسلام کی کِرنیں پہنچیں کہ عنقریب جسے دارُالہجرت، مدینۃُالنبی اورمرکز بننے کا شرف حاصِل ہونے والا تھا،تو وہاں کے رہنے والوں نے بیعتِ عُقبۂ اُولیٰ کے بعد ہادِیِ عالَم، شاہِ بنی آدَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہِ بیکس پناہ میں عرض کی:کوئی ایسا مبلغ ان کے ہاں بھیجا جائے،جو نہ صِرف ان کے علاقے Area میں نیکی کی دعوت عام کرے، بلکہ لوگوں کو قرآنِ کریم کی تعلیمات Teachings سے بھی آراستہ کرے چنانچہ اللہ پاک کے پیارے حبیب، حبیبِ لبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت مُصْعَب بِنْ عُمَیْر رضی اللہ عنہ کو منتخب Select فرمایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نبوَّت کے گیارہویں سال بمطابِق 622ء کو مدینہ منورہ پہنچے اور صِرف 12 ماہ کے قلیل عرصے میں آپ رضی اللہ عنہ نے اِس بہترین انداز میں نیکی کی دعوت عام کی کہ مدینے شریف کا کُوچہ کُوچہ اور گلی گلی ذِکْرِ خُدا و ذِکْرِ مصطفےٰ کے انوار سے جگمگانے لگا۔ ہر طرف دینِ اسلام کے چرچے پھیل گئے۔ بچّہ ہو یا جوان، ہر ایک کے دِل میں عِشْقِ مصطفےٰ کی شَمْع فَروزاں (روشن) ہو گئی۔پھر حج کے موسم میں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن