30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
اَمَّا بَعۡدُ فَاَعُوۡذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
8 دِینی کام
درودِ پاک کی فضیلت
حضرت عبدُ اللہ بِن عَمْرو رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں: مَنْ صَلَّی عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ وَاحِدَةً جو شخص اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر ایک دُرُود پاک پڑھےگا: صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَ مَلَائِکَتُهُ سَبْعِیْنَ صَلَاةً اس پر اللہ پاک اور اس کے فرشتے 70 رحمتیں بھیجیں گے۔ 1
رَحْمَت نہ کس طرح ہو گناہ گار کی طرف رحمٰن خود ہے میرے طرف دار کی طرف
دے جاتے ہیں مُراد جہاں مانگئے وہاں منہ ہونا چاہئے درِ سرکار کی طرف2
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
نیکی کی دعوت کا سفر
پیاری اسلامی بہنو! اللہ پاک نے اس دِین کی حِفاظت کے لیے ہر دور میں ایسے اَفراد پیدا کئے، جنہوں نے نہ صِرف اِس دینِ مَتین (مضبوط دین ) پرخود عَمَل کیا، بلکہ دوسروں تک اس کی تعلیمات پہنچانے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی بھی بھرپور کوشِش فرمائی ہے مگر یاد رکھئے! اللہ پاک ہر چیز پر قادِر ہے، وہ ہرگِز ہرگِز کسی کا محتاج نہیں، اُس نے اپنی قُدرتِ کامِلہ سے اِس دُنیا کو بنایا، اِسے طرح طرح سے سَجا کر اِس میں اِنسانوں کو بسایا، پھر ان کی ہِدایت کے لیے وَقتًا فَوقتًا رُسُل و اَنبیا
1 … مسند احمد، مسند عبداللہ بن عمرو بن العاص، 3/599، حدیث: 6925
2 … ذوقِ نعت، ص 111
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع