دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

76 Kabira Gunah | 76 کبیرہ گناہ

book_icon
76 کبیرہ گناہ

سا؟  ارشاد فرمایا:  والدین کی نافرمانی کرنا۔عرض کی: پھر کون سا گناہ بڑا ہے؟   ارشاد فرمایا:  جھوٹی قسم کھانا۔([1])

 (9) … والدین کا نافرمان اور تقدیر کو جھٹلانے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔([2])

(10) ایک شخص نےبارگاہِ رسالت میں عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ کیا فرماتےہیں کہ  اگر میں پانچوں نمازیں پڑھوں، رمضان کے روزے رکھوں، زکوٰۃ اداکروں نیزبیتُ اللہکاحج کروں  تومیرےلئےکیاجزاہوگی؟   ارشاد فرمایا:  جو یہ کام انجام دے گا وہ انبیاء ، صِدِّیْقیْن، شُہَدااورصالحِین کےساتھ ہوگا مگریہ کہ وہ والدین کانافرمان ہو( تو وہ اس سعادت سے محروم رہے گا) ۔ ([3])

والدین کی نافرمانی کی سزا جلد ملتی ہے:

(11) …تمام گناہوں میں سے جس گناہ کی سزا اللہ عَزَّ وَجَلَّ چاہتا ہے قیامت تک مؤخر فرمادیتا ہےسوائے  والدین کی نافرمانی کے کہ اس کی سزا وہ جلد دیتا ہے۔ ([4])

(12) …بیٹا اپنے باپ  کا بدلہ نہیں چکاسکتا مگر یہ کہ وہ  اپنے باپ کو مَمْلُوک(غلام)  پائے تو اسے  خرید کر آزاد کردے([5]) ۔([6])

(13) …اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے والدین کے نافرمان پر لعنت فرمائی ہے۔([7])

 (14) …خالہ ماں کے مرتبےمیں ہے ۔([8])

        اس حدیثِ پاک کو امام تِرمِذی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے صحیح قرار دیا ہے۔

نافرمانی کے سبب عُمْر میں کمی:

       حضرتِ سیِّدُناوَہْب بن مُنَبِّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے منقول ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےحضرتِ سیِّدُناموسٰی کَلِیْمُاللہعَلَیْہِ السَّلَامسےارشادفرمایا: اےموسٰی!اپنے والدین کی عزت کر، بلاشبہ جو اپنے والدین کی عزّت کرے گا میں اس کی عمر میں اضافہ کردوں گا اور اسے ایسی اولاد دوں گا  جو اس کے ساتھ بھلائی کرے گی  اور جو اپنے والدین کی نافرمانی کرے گا  میں ا س کی عمر میں کمی کردوں گا اور اسے ایسی اولاد دوں گا  جو اس کی نافرمانی کرے گی ۔([9])

       حضرتِ سیِّدُنا کعب الاحبار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:  اس ذات پاک کی قسم  جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے!اللہ عَزَّ وَجَلَّ بندے کو ہلاک کرنے میں جلدی کرتا ہے جبکہ وہ اپنے والدین کا نافرمان ہو، وہ ضرور اسے جلد عذاب دیتا ہے  اور بلاشبہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بندے کی عمر میں اضافہ فرمادیتا ہے جبکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرنے والا ہو، وہ ضرور اس کی بھلائی اور خیر میں اضافہ فرماتا ہے۔([10])  

       حضرتِ سیِّدُناابوبکربن ابومریمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں: میں نے تورات میں پڑھاکہ  جو شخص اپنے باپ کو مارتا ہو اس کو قتل کردیا جائے ۔

        حضرتِ سیِّدُنا وَہْب بنمُنَبِّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: تورات میں ہے کہ  جس نے اپنے والد کو تھپڑمارا اسے رَجْم کیا جائے گا۔([11])

٭٭٭٭٭٭

 



[1]   بخاری ،کتاب استتابة المرتدین...الخ ،باب اثم من اشرک باللّٰه...الخ،۴/ ۳۷۷، حدیث :  ۶۹۲۰

[2]    مسند احمد ،و من  حدیث ابی الدرداء عویمر،۱۰/ ۴۱۶،حدیث : ۲۷۵۵۴

[3]    غاية المقصد فی زوائد المسند ، کتاب الصوم،باب: ۳ ، ۳/ ۹۳،حدیث: ۲۸۲۲

[4]    شعب الا یمان: باب فی برالوالدین، فصل فی عقوق الوالدین ...الخ،۶/ ۱۹۷،حدیث : ۷۸۸۹

[5]   مطلب یہ ہےکہ بیٹااپنےباپ کی کتنی ہی خدمت کرےمگراس کاحق ادانہیں کرسکتا۔(مراٰۃ المناجیح،۵/ ۲۱۶)

[6]    مسلم ،کتاب العتق،باب فضل عتق الوالد،ص۸۱۲،حدیث : ۰ ۵۱ ۱

[7]    مستدرک حاکم،کتاب البر والصلة،باب لعن الله العاق...الخ،۵/ ۲۱۲،حدیث: ۷۳۳۶

[8]    تر مذی،کتاب البروالصلة،باب ماجاء فی بر الخالة ،۳/ ۳۶۱،حدیث: ۱۹۱۱

[9]   الزواجر عن اقتراف الکبائر ،الکبیرة  الثانية  بعد ثلاثمائة  عقوق الوالدین...الخ ،۲/۱۴۰

[10]    الزواجر عن اقتراف الکبائر ،الکبیرة  الثانية  بعد ثلاثمائة  عقوق الوالدین...الخ ،۲/۱۴۰

[11]    الزواجر عن اقتراف الکبائر ،الکبیرة  الثانية  بعد ثلاثمائة  عقوق الوالدین...الخ ،۲/۱۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن