دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

52 Madani Inamaat | 52 مدنی انعامات

book_icon
52 مدنی انعامات

’’یاربِّ کریم!ہمیں   مُتَّقی بنا ‘‘کے اُنیس حُرُوف کی نسبت سے گھرمیں  ’’مَدَ نی ماحول‘‘ بنانے کے 19مَدَ نی پھول

 (1) گھر میں  آتے جاتے بلند آواز سے سلام کیجئے۔ (2)  والِدہ یا والِدصاحِب کو آتے دیکھ کرتعظیماً کھڑے ہو جایئے ۔ (3)  دن میں  کم از کم ایک بار اسلامی بھائی والِدصاحِب کے اور اسلامی بہنیں  ماں   کے ہاتھ اور پاؤں  چوما کریں  ۔  (4)  والِدَین کے سامنے آواز دھیمی رکھئے،ان سے آنکھیں   ہرگزنہ ملائیے، نیچی نگاہیں   رکھ کر ہی بات چیت کیجئے۔  (5) ان کا سونپا ہوا ہر وہ کام جو خِلافِ شَرع نہ ہو فوراً کر ڈالئے۔ (6) سنجیدگی اپنایئے۔ گھر میں   تُو تُکار، اَبے تَبے اور مذاق مسخری کرنے، بات بات پر غصّے ہو جانے ، کھانے میں   عیب نکالنے ، چھوٹے بھائی بہنوں   کو جھاڑنے ، مارنے،گھرکے بڑوں   سے اُلجھنے ، بحثیں   کرتے رہنے کی اگر آپ کی عادَتیں   ہوں   تو اپنا رَوَیّہ یکسر تبدیل کر دیجئے ،ہر ایک سے مُعافی تَلافی کرلیجئے ۔ (7) گھر میں   اور باہر ہر جگہ آپ سنجیدہ ہو جائیں   گے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّگھر کے اندر بھی ضَرور اِس کی بَرَکتیں   ظاہِر ہوں   گی۔  (8)  ماں   بلکہ بچّوں   کی امی ہو تو اُسے نیز گھر  (اور باہَر) کے ایک دن کے بچّے کو بھی ’’آپ ‘‘ کہہ کر ہی مخاطِب ہوں  ۔ (9)  اپنے مَحَلّے کی مسجِدمیں   عشاء کی جماعَت کے وَقت سے لے کر دوگھنٹے کے اندر اندر سو جایئے ۔ کاش !تہجُّد میں  آنکھ کُھل جائے ورنہ کم از کم نَماز ِفجر تو بآسانی  (مسجِد کی پہلی صَف میں  باجماعت )  مُیَسَّر آئے اور پھر کا م کاج میں   بھی سستی نہ ہو ۔ (10)  گھرکے افراد میں   اگر نَمازوں   کی سُستی ،بے پردَگی ، فلموں   ڈِراموں   اور گانے باجوں   کا سلسلہ ہو اور آپ اگر سرپرست نہیں   ہیں  ،نیز ظنِّ غالب ہے کہ آپ کی نہیں   سُنی جا ئے گی تو بار بار ٹَوکاٹَوک کے بجائے،سب کو نَرمی کےساتھ مکتبۃُ المدینہ سے جاری شُدہ سنّتوں   بھر ے بیانا ت کی آڈیو/وِڈیو کیسٹیں   سنایئے۔ مَدَنی چینل دکھایئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ’’مَدَنی نتا ئج‘‘ برآمد ہوں   گے ۔  (11) گھر میں   کتنی ہی ڈانٹ بلکہ ما ر بھی پڑے ، صَبرصَبراورصَبر کیجئے۔اگر آپ زَبان چلائیں   گے تو ’’مَدَنی ماحول ‘‘بننے کی کوئی اُمّید نہیں   بلکہ مزید بِگاڑ پیدا ہو سکتا ہے کہ بے جا سختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگو ں   کوضِدّی بنا دیتا ہے۔  (12) مَدَنی ماحول بنانے کا ایک بہترین ذَرِیعہ یہ بھی ہے کہ گھر میں   روزانہ فیضا نِ سنَّت کا دَرس ضَرور ضَرور ضَرور دیجئے یا سنئے۔ (13) اپنے گھر والوں  کی دنیا و آخِرت کی بہتری کے لئے دِل سوزی کے ساتھ دعا بھی کر تے رہئے کہ فرمانِ مصطَفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَہے: ’’ اَلدُّعَآء سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ یعنی دُعا ء مومِن کا ہتھیار ہے۔‘‘  (المستدرک للحاکم ج ۲ ص ۱۶۲حدیث۱۸۵۵)  (14) سُسرال میں   رہنے والیا ں   جہاں   گھر کا ذِکر ہے وہاں   سُسرال اور جہاں   والِدَین کاذِکر ہے وہاں   ساس اور سُسَر کے ساتھ وُہی حُسنِ سُلو ک بجا لائیں  جبکہ کوئی مانِعِ شَرعی نہ ہو۔  (15) مسائلُ القُراٰن صَفحَہ290پر ہے : ہر نَماز کے بعد یہ دُعا اوّل وآخِر دُرُود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ بال بچے سنّتوں   کے پابند بنیں   گے اور گھر میں   مَدَنی ماحول قائم ہو گا ۔  (دُعا یہ ہے: )  (اَللّٰھُمَّ)  یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (۷۴) [1]؎ (’’اَللّٰھُمَّ ‘‘ آیتِ قراٰنی کا حصّہ نہیں   )  (16) نافرمان بچّہ یا بڑا جب سویا ہو تو11سے21دن تک اُس کے سِرہانے کھڑے ہو کر یہ آیاتِ مبارکہ صرف ایک بار اتنی آواز سے پڑھئے کہ اُس کی آنکھ نہ کھلے:  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ



[1]     ترجَمۂ کنزالایمان: اے ہمارے ربّ ہمیں   دے ہماری بیبیوں   اور ہماری اولاد سے آنکھوں   کی ٹھنڈک اور ہمیں   پرہیز گاروں   کا پیشوا بنا۔(پ۱۹،الفرقان:۷۴)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن