30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیجئے یا سنئے۔(13)اپنے گھر والوں کی دنیا و آخِرت کی بہتری کے لئے دِل سوزی کے ساتھ دعا بھی کر تے رہئے کہ فرمانِ مصطَفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:
’’ اَلدُّعَاءُ سِلاحُ المُؤمِنِیعنی دُعا مؤمِن کا ہتھیار ہے۔‘‘(المستدرک للحاکم ج۲ص۱۶۲حدیث۱۸۵۵)(14)ہر نماز کے بعد یہ دُعا اوّل وآخِر دُرُود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بال بچے سنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر میں مَدَنی ماحول قائم ہو گا ۔ (دُعا یہ ہے:)(اَللّٰھُمَّ) رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا(۷۴)([1]) (’’اَللّٰھمَّ ‘‘ آیتِ قراٰنی کا حصّہ نہیں ) (مسائل القراٰن ص۲۹۰ ماخوذًا) (15) مَدَنی اِنعامات کے مطابق عمل کی عادت بنایئے، اورگھر میں نرمی اور حکمتِ عملی کے ساتھ مَدَنی اِنعامات کا نِفاذ کیجئے، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت سے گھر میں مَدَنی انقِلاب برپا ہو جائیگا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع