30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
| (37) مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّآپ کے لباس یا مدرسے کے بستے وغیرہ پر جانداروں کی تَصَاوِیریا جانوروں کے اِسٹیکرز تو نہیں ہیں ؟( بسکٹ، سپاری، یا چوئینگم وغیر ہ کے پیکٹ میں سے جوجانداروں کی تصاویر والے اسٹیکرز نکلتے ہیں انہیں دروازے ، دیوار وغیرہ پر چسپاں تو نہیں کر ڈالتے؟) |
|
| (38) آپ کی بلّی یا کتّے کو سَتا نے یا چیونٹیاں مارڈالنے کی عادت تونہیں ؟(کتّے یا بلی وغیرہ کو نہ ماریں ، نہ ستائیں کہ جانور پر ظلم کرنا مسلم پر ظلم کرنے سے بڑا گناہ ہے۔ ایک حدیثِ پاک میں یہ واقعہ بیان کیا گیا ہے: ایک عورت اسلئے جہنم میں داخل کر دی گئی کہ اس نے بلی کو بند کر دیانہ خود کچھ کھلایا نہ آزاد کیا کہ وہ کچھ کھا لیتی بلی بے چاری بھوک سے مر گئی۔ (صحیح بخاری۲/۴۰۸حدیث:۳۳۱۸) |
|
| (39) پھلوں وغیرہ کے چھلکے لاپرواہی کے ساتھ گلی میں پھینکنے کی عادت تونہیں ؟(کیلے یا پپیتے کے چھلکے یاکانچ وغیرہ ایسی جگہ پر نہ ڈالیں جہاں لوگوں کو تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ بلکہ ایسی چیزیں راستے میں نظر آئیں تو ان کو ہٹا دینا ثواب ہے۔ حدیثِ پاک میں یہ مضمون موجود ہے کہ ایک شخص نے راستے میں پڑی ہوئی کانٹے دار شاخ راستے سے دور کر دی تا کہ مسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچے اللہ عَزَّ وَجَلَّکو اس کا یہ عمل پسند آگیا اور اس کی مغفرت فرمادی۔ ( مسلم ص۱۴۱۰حدیث:۱۹۱۴) |
|
| (40)کیاآپ اپنے اُستادِ محترم سے(مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ)اِمتحا نًا بھی سُوالات کرتے ہیں ؟نیزآپ کی مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ سنی علماء پر تنقید کی عادت تو نہیں ؟(امیر ِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں :جو سنی عالم کی تجہیل کرے یا اس پر نکتہ چینی کرے اس سے میں بیزار ہوں ۔پھر تنقید کرنے والا خواہ استاد ہو یا شاگرد) |
|
عطّارکا دوست: امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں : جو ذیل میں دیئے گئے 6 مَدَنی اِنعامات کی پابندی کرے وہ میرا دوست ہے۔
مدینہ 1: پا نچوں نمازیں با عمامہ تکبیرِ اولیٰ کیساتھ باجماعت مسجد میں ادا کرے۔
مدینہ 2:روزانہ فیضانِ سنّت سے کم از کم2 درس ( مسجد، گھر، دکان وغیرہ جہاں سہولت ہو) دے یا سنے۔(دو میں سے گھر کا ایک درس ضَروری ہے)
مدینہ 3: سنّت کے مطابق آدھی پنڈلی تک کُرتا(سَفَید)سامنے جیب میں نمایاں مِسواک اور ٹخنوں سے اُونچے پائِنچے ، سر پر زُلفیں ، سارا دن عِمامہ شریف (گھر میں بھی اور باہر بھی) سجانے کامعمول بنائے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع