دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

40 Farameen e Mustafa صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلّم | 40 فرامین مصطفیٰ صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلّم

سبق وار ترتیب

book_icon
40 فرامین مصطفیٰ صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلّم
            

سبق وار ترتیب

سبق 1: حدیث: 16 حسنِ قراءت، سلام، نوحہ، رحم، حسد سبق 2: حدیث:712 مشابہت، خرچ کرنے، نکاح، وضو، ذِلّت پر پیش کرنے سبق 3: حدیث: 1317 تعظیم ، بدشگونی ، بددیانتی، نیکی کی دعوت سبق 4: حدیث: 1822 سنت، نماز، ملاوٹ سبق 5: حدیث: 2328 قرآن، اخلاق، نفع رسانی سبق 6: حدیث: 2935 حسنِ سلوک، استغنا، پڑوسی سبق 7: حدیث: 3640 اخلاص، آخرت کی رغبت

میری بات

✍️ غلام احمد رضا عطاری قادری مدنی ( المدینۃ العلمیہ ۔Islamic Research Center)15مئی 2026ء/27ذی قعدہ1447ھ لو مدینے کا پھول لایا ہوں میں حدیثِ رسول لایا ہوں اللہ اللہ ! حضور صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی باتیں، خوشبودار باتیں اور ایمان افروز باتیں ہیں۔ احادیثِ مبارکہ دینِ اسلام کی روح اور سیرتِ مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا روشن آئینہ ہیں۔ اَربعین (40 اَحادیث) کی تدوین کی روایت صدیوں سے اہلِ علم میں رائج رہی ہے، جسے مختلف ادوار میں علما ئے کرام نے اپنے ذوق کے مطابق آگے بڑھایا۔ فرمانِ آخِری نبی صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم : مَنْ حَفِظَ عَلٰی اُمَّتيْ اَرْبَعِينَ حَدِيثًا، يَنْفَعْهُمُ الله عَزَّ وَجَلَّ بِهَا، قِيْلَ لَهُ: ادْخُلْ مِنْ اَيِّ اَبْوَابِ الْجَنَّةِ شِئْتَ ۔   یعنی :’’جو شخص میری اُمّت تک 40حدیثیں پہنچائے ، جس سے اللہ پاک انہیں نفع دے ،تو(قیامت کے دن) اس سے کہا جائے گا : جنت کے جس درواز ےسے چاہے داخل ہو ۔‘‘ (حلیۃ الاولیا،4/189) وضاحت: 40 حدیثیں یادکرکے مسلمان کو سنانا،چھاپ کر ان میں تقسیم کرنا، ترجمہ یا شرح کرکے لوگوں کو سمجھانا،راویوں سے سن کر کتابی شکل میں جمع کرنا،سب ہی اس میں داخل ہیں۔ (مرآت، 1/221) زیرِ نظر مختصر مگر جامع رسالہ بھی اسی بابرکت روایت کی ایک کڑی ہے۔ حضرت مولانا ابو رجب آصف عطّاری مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی دو کتب: (۱)وہ ہم میں سے نہیں (صفحات:112) (۲)بہتر کون؟ (صفحات:139) سے منتخب کردہ چالیس اَحادیث پر مشتمل ہے، اصل کتب مجموعی طور پر 251 صفحات اور 68 اَحادیث پر مشتمل تھیں۔ اس انتخاب کا بنیادی مقصد ’’زبانی یاد دہانی‘‘ اور عام مسلمانوں کے لیے حفظِ حدیث کو آسان بنانا ہے۔ اسی لیے اسے سات دنوں کے سات اَسباق کی ترتیب پر مرتب کیا گیا ہے تاکہ ایک طالبِ علم یا عام مسلمان روزانہ صرف 5 یا 6 احادیث یاد کرکے ایک ہفتے میں چالیس احادیث یاد کرنے کی سعادت حاصل کر سکے۔ اللہ کریم اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، آمین۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن