حدیث (9) رِزْق کا ضامِن
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

40 Farameen e Mustafa صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلّم | 40 فرامین مصطفیٰ

book_icon
40 فرامین مصطفیٰ

کرنا ہرمسلمان مرد  (و عورت)  پرفرض ہے  ( سنن ابن ماجہ ج۱ ص ۱۴۶ حدیث ۲۲۴)  اِس حدیثِ پاک کے تحت میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن نے جو کچھ فرمایا، اس کا آسان لفظوں میں   مختصراً خُلاصہ عرض کرنے کی کوشِش کرتا ہوں ۔ سب میں  اولین و اہم ترین فرض یہ ہے کہ بُنیادی عقائد کا علم حاصِل کرے ۔ جس سے آدمی صحیح العقیدہ سُنّی بنتا ہے اور جن کے انکار و مخالَفَت سے کا فِر یا گُمراہ ہو جاتا ہے۔ اِس کے بعد مسائلِ نَماز یعنی اِس کے فرائض و شرائط و مُفسِدات  ( یعنی نماز توڑنے والی چیزیں)  سیکھے تاکہ نَماز صحیح طور پر ادا کر سکے۔ پھر جب رَمَضانُ الْمبارَک کی تشریف آوری ہو تو روزوں کے مسائل ، مالِکِ نصابِ نامی  ( یعنی حقیقۃً یا حکماً بڑھنے والے مال کے نِصاب کا مالک)  ہو جائے توزکوٰۃ کے مسائل، صاحِبِ اِستِطاعت ہو تو مسائلِ حج، نِکاح کرنا چاہے تو اِس کے ضَروری مسائل ، تاجِر ہو تو خرید و فروخت کے مسائل، مُزارِع یعنی کاشتکار  (وزمیندار)  پرکھیتی باڑی کے مسائل، ملازِم بننے اور ملازِم رکھنے والے پر اجارہ کے مسائل۔ وَ عَلٰی ھٰذَاالْقِیاس ( یعنی اور اِسی پر قِیاس کرتے ہوئے )  ہرمسلمان عاقِل و بالِغ مردوعورت پر اُس کی موجودہ حالت کے مطابِق مسئلے سیکھنا فرضِ عین ہے۔ اِسی طرح ہر ایک کیلئے مسائلِ حلال و حرام بھی سیکھنا فرض ہے۔ نیز مسائلِ قلب ( باطنی مسائل)  یعنی فرائضِ قَلْبِیہ  ( باطنی فرائض)  مَثَلاً عاجِزی و اِخلاص اور توکُّل وغیرہا اور ان کو حاصِل کرنے کا طریقہ اور باطِنی گناہ مَثَلاً تکبُّر ، رِیاکاری، حَسَد وغیرہااور ان کا عِلاج سیکھنا ہر مسلمان پر اہم فرائض سے ہے۔ (ماخوذاز فتاوٰی رضویہ ، ج۲۳، ص ۶۲۳، ۶۲۴)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

حدیث (9)                                                                                                                                                                                                    رِزْق کا ضامِن

            حضرتِ سیِّدُنا  زِیاد بن حارِث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ ذیشان ہے:    ’’ مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ تَکَفَّلَ اللّٰہُ لَہٗ بِرِزْقِہٖ یعنی جو شخص طلبِ علم میں   رہتا ہے، اﷲ تعالیٰ اس کے رِزْق کا ضامِن ہے۔ ‘‘  (تاریخ بغداد، رقم:  ۱۵۳۵، ج۳، ص۳۹۸)  

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اللّٰہ تعالیٰ طالب علم کو خاص طور پرایسے ذریعے سے رزق عطا کرے گاکہ اس کا گمان بھی نہ ہو گا، ان شآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ۔ لہٰذا طالب العلم کو چاہئے کہ اپنے ربّ ہی پر تَوَکُّل کرے اور تھوڑے کھانے اور کم لباس پرقَنَاعَت کرے۔امام مالک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الخَالِق فرماتے ہیں : جو فَقْرپر راضی نہ ہوگا تو اسے اس کا مطلوب یعنی علم نہ مل سکے گا ۔ (فیض القدیر، تحت الحدیث۸۸۳۸، ج۶، ص۲۲۸، ملخّصًا)

            فقہ حنفی کے عظیم پیشوا اِمام اعظم ابوحنیفہ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے ہونہار شاگرد امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے جب امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی شاگردی اختیار کی تو آپ  مالی طور پر زبوں حالی کا شکار تھے۔ لیکن آپ نے ہمت نہ ہاری اور مسلسل علم حاصل کرتے رہے اور آخرِ کار فقہ حنفی کے امام کہلائے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

حدیث (10)                                                                                  راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ کا مسافر

             حضرتِ سیِّدُنا اَنس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ اﷲعَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عظمت نشان ہے:   ’’ مَنْ خَرَجَ فِیۡ طَلَبِ الْعِلْمِ فَھُوَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ حَتّٰی یَرْجِعَ یعنی جوشخص طلب علم کے لیے گھر سے نکلا ، تو جب تک واپس نہ ہو اﷲعَزَّوَجَلَّ  کی راہ میں   ہے۔  ‘‘  (جامع الترمذي، ابوابُ العلم، باب فضل طلب العلم، الحدیث ۲۶۵۶، ج۴، ص۲۹۵)

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  جو کوئی مسئلہ پوچھنے کے لئے اپنے گھر سے یا علم کی جُسْتجُو (جُسْتْ۔جُوْ) میں   اپنے وطن سے عُلَمَاء کے پاس گیا وہ بھی مُجَاہِد فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہ  (یعنی راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں   جہاد کرنے والے کی طرح) ہے ۔ غازِی کی طرح گھر لوٹنے تک اس کا سارا وقت اور ہر حرکت عبادت ہوگی۔ (مراٰۃالمناجیح، ج۱، ص۲۰۳)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

سیکھنے کیلئے سفر کرنا بُزُرگوں کی سنّت ہے

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  یقینا علم حاصل کرنے کے لئے سفر کرنا بُزُرگان دین کی سنت ہے ۔اور وہ نفوس قدسیہ تو اس کٹھن دور میں   علم حاصل کرنے کے لئے سفر کرتے تھے جب سفر اونٹ پر ، گھوڑے پر یا پیدل کیا جاتا تھا۔اور منزل تک پہنچنے میں   کئی روز اور کبھی کبھی کئی ماہ صرف ہو جا تے تھے۔جبکہ آج کل تو مہینوں کا سفر دنوں میں   اور دنوں کا سفر گھنٹوں میں   طے ہو جا تا ہے ۔اُس دور میں   اس قدر دشواریاں ہونے کے باوجود لوگوں میں   جذبہ تھا کہ وہ راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں   سفر کرتے تھے ۔ اور سنتوں کے راستے میں   آنے والی ہر تکلیف کو خندہ پیشانی سے برداشت کر لیتے تھے۔ مگر افسوس !  آج حالانکہ سفر کرنا نہایت ہی آسان ہو چکا ہے۔ پھر بھی اِس آسانی سے فائدہ اٹھانے کے لئے کوئی تیار نہیں۔ہاں !  حصول دنیا کیلئے اس آسانی کا پورا پورا فائدہ اٹھایا جاتا ہے ۔دولت کمانے کے لئے لوگ ہزاروں میلوں کا سفر طے کر کے نہ جانے کہاں کہاں پہنچ جاتے ہیں۔ مال کمانے کی غرض سے ماں باپ ، بیوی بچوںسب سے فرقت اور جدائی گوارا کرلیتے ہیں۔ خوب کماتے ہیں، بینک بیلنس بڑھاتے ہیں، خوب خوش ہو تے ہیں، ہر وقت مال ودولت کے ڈھیر کے سہانے سپنے دیکھتے رہتے ہیں ، دولت بڑھانے کی نئی نئی ترکیبیں سوچتے رہتے ہیں۔شب وروز مال ہی کے جال میں   پھنسے رہتے ہیں۔آہ!   حبِّ مال میں   ہر ایک آج سفر کرنے کے لئے بیقرار اور سر دھڑ کی بازی لگا دینے کے لئے تیار نظر آتاہے۔ اسلام کی سر بلندی کے لئے نیکی کی دعوت پیش کرنے کے لئے کون اپنے گھر سے نکلے۔آہ! صدآہ!

وہ مردِ مجاہد نظر آتا نہیں مجھ کو

ہو جس کے رگ و پے میں   فقط مستیٔ کردار

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!   الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ !  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے قریہ بہ قریہ ، گاؤں بہ گاؤں ، ملک بہ ملک 3دن ، 12دن ، 30دن اور 12ماہ کے لئے راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ  میں   

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن