حدیث (35)حیا ایمان سے ہے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

40 Farameen e Mustafa صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلّم | 40 فرامین مصطفیٰ

book_icon
40 فرامین مصطفیٰ

             حضرتِ سیِّدُنا ابو ابراہیم یمانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الغَنِی فرماتے ہیں:  ’’  ایک مرتبہ ہم چند رفقاء حضرت سیِّدُنا ابراہیم بن ادہم عَلَیْہ رَحْمَۃُ اللہِ الاَعْظم کی ہمراہی میں   سمند رکے قریب ایک وادی کی طر ف گئے۔ ہم سمند ر کے کنارے کنارے چل رہے تھے کہ راستے میں   ایک پہاڑ آیا جسے جبل ’’  کفر فیر  ‘‘  کہتے ہیں۔ وہاں ہم نے کچھ دیر قیام کیا اور پھر سفر پر روانہ ہوگئے۔ راستے میں   ایک گھنا جنگل آیا جس میں   بکثر ت خشک درخت اور خشک جھاڑیاں تھیں۔ شام قریب تھی، سردیوں کا موسم تھا۔ ہم نے حضرت سیِّدُنا ابراہیم بن ادہم عَلَیہِ رَحْمَۃ اللہِ الْاَکْرَم  کی بارگاہ میں   عرض کی :

 ’’  حضور ! اگر آپ مناسب سمجھیں تو آج رات ہم ساحل سمندر پر گزار لیتے ہیں۔ یہاں اس قریبی جنگل میں   خشک لکڑیاں بہت ہیں۔ ہم لکڑیاں جمع کر کے آگ روشن کرلیں گے اس طر ح ہم سردی اور درندوں وغیرہ سے محفوظ رہیں گے ۔ ‘‘

            آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا:  ’’  ٹھیک ہے جیسے تمہاری مرضی۔ ‘‘ چنانچہ ہمارے کچھ دوستوں نے جنگل سے خشک لکڑیاں اکٹھی کیں اور ایک شخص کو آگ لینے کے لئے ایک قریبی قلعے کی طر ف بھیج دیا ۔ جب وہ آگ لے کرآیاتو ہم نے جمع شدہ لکڑیوں میں   آگ لگا دی اور سب آگ کے اِرد گر د بیٹھ گئے اور ہم نے کھانے کے لئے روٹیاں نکال لیں۔ اچانک ہم میں   سے ایک شخص نے کہا :  ’’ دیکھو ان لکڑیوں سے کیسے اَنگارے بن گئے ہیں ، اے کاش!  ہمارے پاس گو شت ہوتا تو ہم اسے ان اَنگاروں پر بھون لیتے ۔ ‘‘  حضرت سیِّدُنا ابراہیم ابن ادہم عَلَیْہ رَحْمَۃُ اللہِ الاَعْظم نے اس کی یہ بات سن لی اورفرمانے لگے :  ’’  ہمارا پاک پروردگار عَزَّوَجَلَّ  اس بات پر قادرہے کہ تمہیں اس جنگل میں   تا زہ گو شت کھلائے ۔  ‘‘

             ابھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ یہ بات فرما ہی رہے تھے کہ اچانک ایک طر ف سے شیر نمودار ہوا جو ایک فربہ ہرن کے پیچھے بھاگ رہا تھا۔ ہر ن کا رُخ ہماری ہی طرف تھا۔ جب ہرن ہم سے کچھ فاصلے پر رہ گیا تو شیر نے اس پر چھلانگ لگائی اوراس کی گردن پرشد ید حملہ کیا جس سے وہ تڑپنے لگا ۔یہ دیکھ کر حضرت سیِّدُنا ابراہیم بن ادہم علیہ رحمۃ اللہ الاعظم اُٹھے اور اس ہرن کی طرف لپکے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو آتا دیکھ کر شیر ہرن کو چھوڑ کر پیچھے ہٹ گیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا:  ’’  یہ رزق اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے ہمارے لئے بھیجا ہے۔ چنانچہ ہم نے ہرن کو ذبح کیااور اس کا گوشت انگاروں پر بھون بھون کر کھاتے رہے اور شیر دور بیٹھا ہمیں   دیکھتا رہا۔ (عیون الحکایات، الحکایۃ الحادیۃ والسبعون بعد المائۃ، ص۱۸۲ )

 {اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین }

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم}

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

حدیث (35)                                                                                  حیا ایمان سے ہے

             حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ارشاد فرماتے ہیں:   ’’ اَلْحَیَاءُمِنَ الْاِیۡمَانِ یعنی حیا ایمان سے ہے۔ ‘‘

 (صحیح مسلم، کتاب الإیمان، باب بیان عدد شعب الإیمان۔۔۔ الخ، الحدیث۳۶، ص۴۰)  

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شرم وحیاء ایمان کا رُکنِ اعلیٰ ہے ۔دنیا والوں سے حیا دنیاوی برائیوں سے روک دیتی ہے۔ دین والوں سے حیا دینی برائیوں سے روک دیتی ہے۔ اللہ رسول سے شرم وحیا تمام بدعقیدگیوں بدعملیوں سے بچالیتی ہے۔ ایمان کی عمارت اسی شرم وحیا پر قائم ہے ۔درختِ ایمان کی جڑ مؤمن کے دل میں   رہتی ہے  (جبکہ) اس کی شاخیں جنت میں   ہیں۔ (مراٰۃ المناجیح، ج۶، ص۶۴۱)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

باحیا نوجوان

 امیرِ اہلِسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ اپنے رسالے  ’’ باحیا نوجوان  ‘‘  کے صفحہ1 پر لکھتے ہیں:

            بَصرہ میں   ایک بُزُرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  ’’ مِسکی ‘‘  کے نام سے مشہُور تھے۔  ’’ مُشک ‘‘  کو عَرَبی میں    ’’ مِسْک ‘‘  کہتے ہیں۔ لہٰذا مِسکی کے معنیٰ ہوئے  ’’ مُشکبار ‘‘  یعنی مُشک کی خوشبُو میں   بَسا ہوا۔ وہ بُزُرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ہر وَقْت مُشکبار و خوشبودار رہا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ جس راستے سے گُزر جاتے وہ راستہ بھی مَہَک اُٹھتا۔ جب داخِلِ مسجِد ہوتے تو اُن کی خوشبُو سے لوگوں کو معلوم ہوجاتا کہ حضرتِ مِسکی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ تشریف لے آئے ہیں۔ کسی نے عرض کیا، حُضُور!  آپ کو خوشبو پر کثیر رقم خرچ کرنی پڑتی ہوگی۔ فرمایا،  ’’ میں   نے کبھی خوشبو خریدی، نہ لگائی۔ میرا واقِعہ عجیب و غریب ہے:

            میں   بغدادِ مُعَلّٰی کے ایک خوشحا ل گھرانے میں   پیدا ہوا۔ جس طرح اُمَراء اپنی اولاد کو تعلیم دِلواتے ہیں میری بھی اسی طرح تعلیم ہوئی۔ میں   بَہُت خوبصورت اور با حیا تھا۔ میرے والِد صاحِب سے کسی نے کہا،  ’’ اسے بازار میں   بٹھاء تاکہ یہ لوگوں سے گھُل مِل جائے اور اس کی حیا کچھ کم ہو۔ ‘‘  چُنانچِہ مجھے ایک بَزّاز  (یعنی کپڑا بیچنے والے)  کی دکان پر بٹھادیا گیا۔ ایک روز ایک بُڑھیا نے کچھ قیمتی کپڑے نکلوائے، پھر بَزّاز  (یعنی کپڑے والے)  سے کہا،  ’’ میرے ساتھ کِسی کو بھیج دو تاکہ جو پسَند ہوں انہیں لینے کے بعد قیمت اور بقیّہ کپڑے واپَس لائے۔ ‘‘   بَزّاز  (بَزْ۔زَاز)  نے مجھے اس کے ساتھ بھیج دیا۔ بُڑھیا مجھے ایک عظیمُ الشّان مَحَل میں   لے گئی اور آراستہ کمرے میں   بھیج دیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ ایک زیوارت سے آراستہ خوش لباس جوان لڑکی تَخْت پر بچھے ہوئے مُنَقَّش (مُ۔ نَقْ۔ قَشْ)  قالین پر بیٹھی ہے، تخت و فرش سب کے سب زَرِّیں ہیں اور اس قَدَر نفیس کہ ایسے میں   نے کبھی نہیں دیکھے تھے۔ مجھے دیکھتے ہی اُس لڑکی پر شیطان غالِب آیا اور وہ ایک دم میری طرف لپکی اور چھیڑ خانی کرتے ہوئے  ’’ منہ کالا ‘‘  کروانے کے دَر پَے ہوئی۔ میں   نے گھبرا کر کہا،  ’’ اﷲ عَزَّوَجَلَّ سے ڈر!  ‘‘  مگر اُس پر شیطان پوری طرح مُسَلَّط تھا۔ جب میں   نے اُس کی ضِد دیکھی تو گناہ سے بچنے کی ایک تجویز سوچ لی اور اُس سے کہا، مجھے اِستِنجاء خانے جانا ہے۔ اُس نے آواز دی تو چاروں طرف سے لَونڈیاں آگئیں، اُس نے کہا،  ’’ اپنے آقا کو بیتُ الْخَلاء میں   لے جاء۔ ‘‘  میں   جب وہاں گیا تو بھاگنے کی کوئی راہ نظر نہیں آئی، مجھے اس عورت کے ساتھ  ’’ منہ کالا ‘‘  کرتے ہوئے اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ سے حَیا آ رہی تھی اور مجھ پر عذابِ جھنَّم کے خوف کا غَلَبہ تھا۔ چُنانچِہ ایک ہی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن