چار مدنی پھول
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

4 Sansani khez Khwab | چار سنسنی خیز خواب

book_icon
چار سنسنی خیز خواب

چار مَدَنی پھول

 حضرت سیِّدُنا ابراہیم بن اَدہم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم ارشادفرماتے ہیں :  ’’ میں کوہِ لبنان  میں کئی اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام  کی صحبت میں رہا ان میں سے ہرایک نے مجھے یہی وصیت کی کہ جب لوگوں میں جاؤ تو اِن چار باتوں کی نصیحت کرنا  : {1}جو پیٹ بھر کر کھائے گا اُسے عبادت کی لذَّت نصیب نہیں ہو گی{2}جو زیادہ سوئے گا اُس کی عمر میں بَرَکت نہ ہوگی{3}جو صِرف لوگوں کی خوشنودی چاہے وہ رِضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّسے مایوس ہوجائے گا {4} جو غیبت اورفُضُول گوئی زیادہ کرے گا وہ دینِ اسلام پر نہیں مرے گا ۔  ‘‘ (مِنہاجُ العابدین ص۱۰۷)

چار سنسنی خیز خواب ([1])

شیطٰن لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(32صَفَحات)  مکمَّل پڑھ لیجئے

اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ    وَجَلَّ  فکرِآخِرت کاانمول خزانہ ہاتھ آئیگا

 دُرُود شریف کی فضلیت

      حضرتِ اُبَیّ بِن کَعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی کہ(سارے ورد، وظیفے ، دعائیں چھوڑ دوں گااور) میں اپنا سارا وَقْت دُرُود خوانی میں صَرف کرونگا ۔  تو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :  ’’یہ تمہاری فِکروں کو دُور کرنے کے لئے کافی ہوگا اور تمہارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے ۔  ‘‘ (ترمذی ج۴ص۲۰۷حدیث۲۴۶۵)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

             {1}اصلاح کا راز (فرضی حکایت)

            ولید کو محلے کی مسجِد کے اندر پہلی صف میں باجماعت نمازیں ادا کرتے ہوئے تقریباً ایک ہفتہ گزر چکا تھا ۔  اہلِ مَحَلّہ حیران تھے کہ آخِر اس میں اس قدر اِنقلاب کیسے آگیا!دراصل ولید 23سالہ ہٹّا کٹّا نوجوان تھا اس کی وڈیوکیسٹوں کی دکان تھی، اس کا کردار بہت گندا تھا، کیا اہلِ خانہ اور کیا اہلِ مَحَلّہ، سبھی اِس کی شرانگیزیوں سے بیزار تھے ۔  اسے مسجد میں دیکھ کر یوں بھی حیرت ہو رہی تھی کہ یہ جمعہ تو جمعہ عید کی نماز میں بھی مسجد میں نظر نہیں آتا تھا ۔  آخِر ہمت کرکے اس کے ایک پڑوسی نے اس عظیم مَدَنی اَنقِلاب پر مبارکباد دیتے ہوئے اس سے اس کی اِصلاح کا راز بھی پوچھ ہی لیا ۔  اس پر اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے ، برستی ہوئی آنکھوں سے بتایا کہ میری اِصلاح کا راز ایک سنسنی خیز خواب ہے ۔  

 



[1]     یہ بیان امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عا لمگیرغیر سیاسی تحریک  ’’دعوتِ اسلامی  ‘‘  کے تین روزہ سنّتوں بھرے اجتماع  (۲۶صفر المظفر۱۴۳۰؁ ۔ 2009)میں صحرائے مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں فرمایا ۔  ضَروری ترمیم کے ساتھ تحریراً حاضرِ خدمت ہے ۔      ۔ مجلس مکتبۃُ المدینہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن