30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ماحول کی بہاریں سناتے اور دنیا و آخرت کی بہتری کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی کا مدنی ذہن دیتے ساتھ ہی علمِ دین کے مدنی پھول چننے کے لیے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کرتے، مگر میں تھا کہ ان کی نیکی کی دعوت سنی ان سنی کر دیتا اور حیلے بہانے بنا کر ان سے جان چھڑا لیتا مگر قربان جائیے ان کے جذبے پر کہ یہ مایوس نہ ہوتے اور نہ ہی دعوت دینا ترک فرماتے بلکہ جب بھی موقع ملتا میرے پاس آتے ، حسبِ عادت پیارے انداز میں سلام کرتے اور دورانِ گفتگو مجھے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب ضرور دیتے۔
ایک مرتبہ رمضان المبارک کی آمدپرمذکورہ اسلامی بھائی میرے پاس تشریف لائے اور سلام کرنے کے بعد کہنے لگے: اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت 30روزہ اجتماعی اعتکاف ہوتاہے۔ نیکیوں بھرا رمضان گزارنے کے لئے ایک بڑی تعداد اجتماعی اعتکاف کی سعادت حاصل کرتی ہے۔ آپ بھی موقع سے فائدہ اُٹھائیے اور ان خوش نصیبوں کی صف میں شامل ہو جائیے۔ نجانے کیوں اس بار میں انکار نہ کر سکا اور اعتکاف کرنے کی ہامی بھر لی، اس پر مبلغِ دعوتِ اسلامی خوش ہوئے اور مجھے دعا دیتے ہوئے رخصت ہو گئے۔ ماہِ صیام کی آمد میں ابھی کچھ ہی دن باقی تھے کہ میں اپنی کچھ مصروفیات میں ایسا مشغول ہوگیا کہ میں نے اعتکاف میں بیٹھنے کا ارادہ ترک کر دیا، جب مبلغِ دعوت ِاسلامی کو پتا چلا تو میرے پاس تشریف لے آئے اوردلنشین انداز میں مجھے سمجھایا، ان کی مؤثر انفرادی کوشش کی برکت سے میں نے دوبارہ اعتکاف کا ارادہ کر لیا، پھر جب رمضان المبارک کی نور والی ساعتیں قریب آئیں تو گھر والوں سے اجازت لے کر میں امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے ملفوظات سے فیض یاب ہونے کے لیے اجتماعی اعتکاف میں بیٹھ گیا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دورانِ اعتکاف علمی حلقوں میں وہ شرعی مسائل سیکھنے کو ملے جن سے میں پہلے ناواقف تھا، مزیداسلامی بھائیوں کی صحبت نے اپنا رنگ دکھایا اور میں نے سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور مدنی رنگ میں رنگ گیا، چہرے پر داڑھی شریف سجالی، سر پر سبزسبز عمامہ شریف باندھ لیا اور بدن پر سنّت کے مطابق سفید مدنی لباس زیبِ تن کر لیا۔ اعتکاف مکمل ہونے کے بعد جب میں گھر واپس لوٹا تو جس نے مجھے مدنی رنگ میں رنگا دیکھا دنگ رہ گیا اور مدنی ماحول کے فیضان کا ظہور اپنی سر کی آنکھوں سے دیکھ کر اَش اَش کر اُٹھا۔
مدنی ماحول کی برکت سے علم و علماء کے فضائل سنے تو درسِ نظامی کرنے کا مدنی ذہن بن گیاچنانچہ جلد ہی دعوتِ اسلامی کے ایک جامعہ میں داخلہ لیا جہاں علمِ دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ عمل کا جذبہ بھی بڑھنے لگا۔ تادمِ تحریر جامعۃ المدینہ (جہلم) میں درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کی سعادت حاصل کر رہاہوں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! انفرادی کوشش کو نیکی کی دعوت میں ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ آج اسی کی برکت سے ہزاروں نوجوان دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ میں علمِ دین سے روشن و منورہو رہے ہیں ، سینکڑوں سندِ فراغت پاکر سنّتوں کی خدمت کی سعادت پارہے ہیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ پارہ 27 سورۃ الذّٰرِیٰت آیت نمبر 55 میں ارشاد فرماتا ہے:
وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵)
ترجمۂ کنزالایمان: اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی والے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اسی فرمان پر عمل کرتے ہوئے لوگوں پر انفرادی کوشش کرتے ہیں اور انہیں صوم و صلوٰۃ کا پابند بننے اور سنّتوں پر عمل کرنے کامدنی ذہن دیتے ہیں۔ جس کی برکت سے سنّتوں کا پیغام عام ہو رہا ہے ، مسجدیں آباد ہورہی ہیں ، غفلت کی تاریکیاں دور ہو رہی ہیں ، بے عمل نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہو رہے ہیں اور لوگوں میں علمِ دین حاصل کرنے کا جذبہ بیدار ہو رہا ہے جیسا کہ مذکورہ مدنی بہار میں آپ نے دیکھا کہ مبلغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے کس طرح دنیا کی محبت میں گم نوجوان نہ صرف سنّتوں کا عامل بن گیا بلکہ اس کے دل و دماغ پر علمِ دین حاصل کرنے کی ایسی مدنی دُھن سوار ہوئی کہ دعوت اسلامی کے جامعۃالمدینہ میں داخلہ لے کر علمِ دین سے روشن ہونے لگا۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مدینۃالاولیاء (ملتان شریف) کے مقیم اسلامی بھائی کی تحریر کردہ مدَنی بہار کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کا مدَنی ماحول ملنے سے قبل میری عملی حالت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع