دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

3 Sharabi Bhai | تین شرابی بھائی

book_icon
تین شرابی بھائی

{2}  انوکھامہربان

          سرائے عالمگیر  (ضلع گجرات،  پنجاب)  کے شعبۂ صحت سے وابستہ اسلامی بھائی کا تحریری بیان کچھ اس طرح ہے: 2005 ء کی بات ہے کہ ماہِ رمضان کی مبارک ساعتیں تھیں اور میں اپنے کلینک پر بیٹھا کام میں مشغول تھا۔ دریں اثناکلینک میں ایک اسلامی بھائی داخل ہوئے جن کے سر پر سبزسبز عمامے کا تاج سجا ہوا تھا،  سفید لباس زیبِ تن تھا اور چہرے پر عبادت کا نور تھا،  میرے قریب آکر انتہائی دلنشین اندازمیں سلام کیا ۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے بڑے ہی احسن انداز میں کہا: دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعی اعتکاف ہوتا ہے،  جس میں بے شمار عاشقانِ رسول شرکت کرتے اور علم وعمل کے انمول موتیوں سے اپنا دامن بھرتے ہیں۔آپ بھی عاشقانِ رسول کے قرب کی برکتیں پانے اور اپنے دل کے گلدستے میں علمِ دین کے مدنی پھول سجانے کی نیت فرمالیں۔ جہاں حسد،  چغلی ،  فحش کلامی،  غیبت،  بدنگاہی،  بداخلاقی ،  دل آزاری،  شراب نوشی،  ڈاکہ زنی وغیرہ جیسے بڑے بڑے گناہوں کے شکار مریضوں کا علاج ہوتا ہے،  ان کی بات کاٹتے ہوئے  میں نے کہا: بھائی میں فارغ نہیں ہوں ،  اگر میں اعتکاف میں بیٹھ گیا تو میرے کلینک کا کیا ہو گا؟ اس طرح تو میرا کام متأثر ہو گا۔ لیکن قربان جائیے! ان اسلامی بھائی کے نیکی کی دعوت کے جذبہ پر کہ مایوس ہونا تو گویا انہوں نے سیکھا ہی نہیں تھا۔ میرے انکار کے باوجود ناامید نہ ہوئے اورمجھ پر انفرادی کوشش کرتے رہے ،  مجھے سمجھاتے رہے آخر کارمبلغِ دعوتِ اسلامی نے مجھے آمادہ کرلیا اور سلام کرتے ہوئے رخصت ہوگئے۔ پھرجب رمضان المبارک کی 19 تاریخ آئی تو وہ اسلامی بھائی میرے پاس دوبارہ  تشریف لائے اور مجھے اپنے ہمراہ فیضانِ مدینہ لے گئے اور اعتکاف کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں کی فہرست میں میرانام لکھوادیا ۔ اس طرح میں بھی اجتماعی اعتکاف کی برکتیں لوٹنے میں مصروف ہو گیا۔ اعتکاف کے دوران اِصلاح سے بھرپور بیانات سنے تو سنّتوں پر عمل کا جذبہ نصیب ہوا،  افطار کے وقت پڑھی جانے والی دِل سوز مناجات سنتا تو اپنی بد اعمالیوں کے بارے میں سوچ کر پانی پانی ہو جاتا،  نیز تربیتی حلقوں میں مُعَلِّم اسلامی بھائی بڑے ہی میٹھے انداز میں سنّتوں پر عمل کرنے کا درس دیتے جسے سن کر دل میں سنّتوں کی قدر و منزلت پیدا ہوگئی،  عمل کا ذہن بنا مزید دورانِ اعتکاف رِقّت انگیز دعا ؤں نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا،  دورانِ دعا بے ساختہ اپنی بداعمالیو ں اور اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی مہربانیوں کو یاد کر کے آنکھیں پرنم ہو جاتیں۔ خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے میں تڑپنے والے اسلامی بھائیوں کی اشکباری کے ایمان افروز مناظر دیکھ کر مجھ پر بے ساختہ رقت طاری ہو جاتی۔

           ’’احترامِ مسلم ‘‘ کے جذبے سے سرشار اسلامی بھائیوں کے اخلاق و کردار سے میں اس قدر متأثر ہوا کہ میں نے سنّتوں کی شاہراہ پر گامزن ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدَنی ماحول میں کیے جانے والے اعتکاف کی بدولت میں نے جلدہی مدَنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سنّت داڑھی شریف اپنے چہرے پر سجا لی اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج بھی سجا لیا۔ اتّباعِ شریعت کو حرزِ جاں بنا لیا اور مکمل طور پر دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدَنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ حلقہ مشاورت کے ذمہ دار کی حیثیت سے مدَنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہوں۔

داڑھی رکھنے کی سنَّت کا جذبہ ملے                 مدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 {3} علم کاانمول خزانہ

          گجرات سٹی  (پنجاب،  پاکستان)  کے مقیم اسلامی بھائی کی 30 روزہ سنّتوںبھرے اجتماعی اعتکاف کی مدَنی بہار الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیشِ خدمت  ہے : دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول میں آنے سے قبل میں معاشرے میں پائی جانے والی مختلف برائیوں میں مبتلا تھا۔ فلموں ،  ڈِراموں ،  گانے باجوں کا انتہائی شوقین تھا۔ دنیا کی محبت میں سر تا پا ڈوبا ہوا تھا۔ مجھے اس بات کااحساس تک نہ تھا کہ اگر اتنے گناہوں کا وبال سر پر لیے مر گیا تو میرا اندھیری قبر میں کیا بنے گا ؟ اگر کل بروزِ قیامت حرام دیکھنے کے سبب آنکھوں میں آگ بھر دی گئی تو کس طرح برداشت کر پاؤں گا؟ الغرض غفلت میں زیست کٹ رہی تھی۔ وہ تو دعوتِ اسلامی والوں کا بھلا ہو جنہوں نے میری اصلاح کی کوششیں کیں ،  وگرنہ گناہوں کا طوفان مجھے تباہ وبرباد کر دیتا۔ میری قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔ ہمارے علاقے میں ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی رہتے تھے،  جب بھی میری ان سے ملاقات ہوتی تو بڑے ہی پیار سے سلام کرتے اور موقع غنیمت جانتے ہوئے مجھے مدنی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن