30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمطبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
25ارشاداتِ غوثِ اعظم رحمۃُ اللہ علیہ
دعائے عطار:یا اللہ پاک! جوکوئی ”25 ارشاداتِ غوثِ اعظم رحمۃُ اللہ علیہ “ پڑھ یا سُن لے اُسےفیضانِ غوثِ اعظم سے مالا مال فرما اور اُس کو ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔
اٰمِین بجاہِ خاتَم ِالنَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
درودِپاک کی فضیلت
اللہ پاک کے پیارے پیارے سب سے آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے : تمہارے دِنوں میں سب سے افضل دن جُمعہ ہے، اسی دن حضرتِ آدم صَفِیُّ اللہ پیدا ہوئے ، اِسی میں ان کی روحِ مُبارَکہ قبض کی گئی ، اِسی دن صور پھونکا جائے گا اور اِسی دن ہلاکت طاری ہوگی لہٰذا اِس دن مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثر ت کیاکرو کیونکہ تمہارا دُرُودِ پا ک مجھ تک پہنچا یا جا تا ہے ۔صحا بۂ کِرام علیہمُ الرّضوان نے عر ض کی:”یا رسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! آپ کے وِصال کے بعد دُرُودِپاک آپ تک کیسے پہنچا یا جائے گا؟“ارشا د فرمایا کہ ” اللہ پاک نے انبیائے کِرام علیہمُ السّلام کے اَجسام کو کھا نا زمین پر حرام فرمایاہے ۔“ (ابوداؤد 1/391،حدیث: 1047)
تُو زندہ ہے وَ اللہ تو زندہ ہے وَ اللہ
مِری چشمِ عالَم سے چُھپ جانے والے
(حدائقِ بخشش،ص158)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع