دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

25 Hikayaate Durood-o-Salam | 25 حکایات درودوسلام

book_icon
25 حکایات درودوسلام
            

حکایاتِ دُرُودوسلام

دُعائے عطّارؔ: یاربَّ المصطَفٰی! جو صَفحات کا رسا لہ:’’ حکایاتِ دُرُودوسلام ‘‘ پورا پڑھ یا سُن لے اُسے خواب میں اور موت کے وقت دیدارِ مصطَفٰی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نصیب فرما۔ اٰمین۔

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ’’جو مجھ پر ایک دن میں بار دُرُودِ پاک پڑھے قیامت کے دن میں اس سے مصافحہ(مُصَا۔فَ۔حَہ) کروں (یعنی ہاتھ ملاؤں) گا۔‘‘ ( اَلُقُرْبۃُ اِلٰی ربِّ العٰلمین ص ۹۱ حدیث ۹۰ دار الکتب العلمیۃ بیروت ) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اُونٹ بول اُٹھا

مروی ہے : اللہ پاک کے پیارے نبی، مکّی مَدَنی، محمَّدِ عَرَبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں دو شخص حاضر ہوئے، ایک نے دوسرے پر اُونٹ کی چوری کا اِلزام لگایا اور اس پر دو گواہ بھی پیش کردیئے۔ (چونکہ ظاہری طور پر گواہ کے شرعی تقاضے پورے ہوئے اس لئے) نبیِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا ارادہ کیا، اس پرملزم (مُلْ۔ زَمْ یعنی جس پر اِلزام لگایا گیا تھااُس) نے عرض کی: یَا رَسُولَ اللہ !آپ اُونٹ کو بلا کر پوچھئے کہ اسے کس نے چوری کیاہے؟ اللہ پاک کی ذات پر مجھے اُمّید ہے کہ وہ اُونٹ کوبولنے کی طاقت دے گا۔ لہٰذا اللہ پاک کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُونٹ کو حاضِر کرنے کا حکم فرمایا، جب اُونٹ حاضر ہواتو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا: ’’اے اُونٹ! میں کون ہوں(اور واقعہ کیا ہے)؟‘‘ اُونٹ بول اُٹھا: ’’آپ اللہ پاک کے سچّے رسول ہیں، میرے اس مالک کا ہاتھ نہ کاٹئے کیونکہ چوری کا الزام لگانے والا اور دونوں گواہ یہ سب منافق(یعنی بظاہر مسلمان مگر دل سے کافر) ہیں، انہوں نے اس شخص کے ہاتھ کٹوانے کے لیے دشمنی کی وجہ سے یہ منصوبہ بنایاہے اور یَا رَسُولَ اللہ ! ان کی یہ حرکت دراصل آپ سے دشمنی ہے۔‘‘ سرکارِدوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُونٹ کے مالک سے فرمایا:’’ وہ کون سا عمل ہے جس کے سبب اللہ پاک نے تم کو اِس مصیبت سے بچالیا!‘‘عرض کی: میرے پاس اور تو کوئی خاص عمل نہیں، ہاں! ایک عمل ہے کہ اُٹھتے بیٹھتے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود و سلام پڑھتا رہتا ہوں۔ سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’تم اپنے اِس عمل پرقائم رہو، اللہ پاک نے جس طرح دنیا میں تمہیں ہاتھ کٹنے کی سزاسے بچایا ،اسی طرح جہنّم کی آگ سے بچائے گا۔‘‘ ( حدائق الاولیاء لابن الملقن ج ۱ ص ۳۳ دار الکتب العلمیۃ بیروت ) وہ سلامت رہا قِیامت میں پڑھ لئے جس نے دل سے چار سلام (ذوقِ نعت ص۱۷۱) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حضرتِ آدَم کا مَہْر0 1دُرُود شریف

اللہ پاک نے جب حضرتِ آدَم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ کو پیدا فرمایا تو آنکھ کھولتے ہی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے عرش پر محمد ِ مُصطفٰی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارک نام لکھا ہوا دیکھا۔ عرض کی: یا اللہ پاک! تیری بارگاہ میں کوئی مجھ سے بھی زِیادہ عزت والا ہے ؟ اِرشاد ہوا: ہاں!اِس نام والا پیارا حبیب( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) جو کہ تیری اَولاد میں سے ہوگا، میرے نزدیک تجھ سے بھی زِیادہ پیارا ہے۔ اے آدَم! اگر میں اپنے حبیب کو پیدا نہ فرماتا تو نہ آسمان پید اکرتا نہ زمین، نہ جنت پیدا کرتا اور نہ دوزخ۔ اللہ پاک نے جب حضرتِ آدَم عَلَیْہِ السَّلَام کی مُبارَک پسلی سے حضرت بی بی حوا رَحْمَۃُاللہِ عَلَیْہا کو پیدا فرمایا، توحضرتِ آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے اِنہیں دیکھا، اللہ کریم نے حضرتِ آدَم عَلَیْہِ السَّلَام کے جسم میں مخصوص خواہش بھی پیدا فرمادی تھی،اِس لئے آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے عَرْض کی: یا اللہ پاک! میرا اِس کے ساتھ نکاح کردے۔ اِرشادِالٰہی ہوا: اِس کا مہر ادا کرو! عرض کی: مولیٰ! اس کا مہر کیا ہے؟ فرمایا: محمد( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) پر بار دُرُودِ پاک پڑھو۔ عرض کی: یا اللہ پاک! اگر دُرُود شریف پڑھوں تو حواکے ساتھ میرا نکاح کردے گا؟ فرمایا: ہاں۔ تو حضرتِ آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے دُرُودِ پاک پڑھے اور اللہ پاک نے حضرتِ بی بی حوا رَحْمَۃُاللہِ عَلَیْہا کے ساتھ ان کا نکاح کردیا۔ ( سَعادۃُ الدّارین ص ۱۰۶ دار الکتب العلمیۃ بیروت ) وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا، وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو جان ہیں وہ جہان کی، جان ہے تو جہان ہے (حدائقِ بخشش ص۱۷۸) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کالا چہرہ سفید ہوگیا

ایک نوجوان طَوافِ کعبہ کرتے ہوئے صرف دُرُود شریف پڑھ رہاتھا، کسی نے اُس سے کہا: کیا تجھے کوئی اور دُعائے طواف نہیں آتی یا کوئی اور بات ہے؟ اُس نے کہا: دُعائیں تو آتی ہیں مگر بات یہ ہے کہ میں اور میرے والد صاحب دونوں حج کے لئے نکلے تھے، والد صاحِب راستے میں بیمار ہو کر فوت ہوگئے، اُن کا چہرہ سیاہ (یعنیDARK) پڑگیا، آنکھیں اُلٹ گئیں اور پیٹ پھول گیا! میں بہت رویا اور کہا: اِنا لِله وَ اِنا اِلَیہِ راجِعُون ۔ جب رات آئی تو میری آنکھ لگ گئی، میں نے خواب میں ایک سفید لباس پہنے ہوئے حسین و جمیل شخص کی زِیارت کی(یعنی دیکھا)۔ اُنہوں نے میرے والد ِ مرحوم کی میِّت کے قریب تشریف لاکر اپنا نورانی ہاتھ اُن کے چہرے اور پیٹ پر پھیرا، دیکھتے ہی دیکھتے میرے مرحوم باپ کا کالا چہرہ دودھ سے زِیادہ سفید و روشن ہوگیا اور پیٹ بھی اَصلی حالت پر آگیا۔ جب وہ بزرگ واپس جانے لگے تو میں نے اُن کا دامن تھا م لیا اور عرض کی: یاسیِّدی! (یعنی اے میرے سردار! ) آپ کو اُس کی قسم جس نے آپ کو اِس جنگل میں میرے والد ِمرحوم کے لئے رَحمت بنا کر بھیجا ہے، آپ کون ہیں؟ فرمایا: تو ہمیں نہیں پہچا نتا؟ ہم تو مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰہ ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) ہیں ، تیرا یہ باپ بہت گناہ گارتھا مگر ہم پر بکثرت(یعنی زیادہ تعداد میں) دُرُود شریف پڑھتا تھا، جب اِس پر یہ مصیبت نازِل ہوئی تو اِس نے ہم سے مدد مانگی، لہٰذا ہم نے اِس کی مدد کی ہے اور ہم ہر اُس شخص کی مدد کرتے ہیں جو اِس دُنیا میں ہم پر زِیادہ دُرُود بھیجتا ہے۔ ( رَوضُ الرَّیاحین ص ۱۲۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت ) فریاد اُمَّتی جو کرے حالِ زار میں ممکن نہیں کہ خیر بشر کو خبر نہ ہو (حدائق بخشش ص۱۳۰) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

غموں کو دُور کرنے کا وظیفہ

حضرت ا بَیّ بِن کَعْب رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے عرض کی: یا رسولُ اللہ ! میں آپ پرکثرت سے دُرُود شریف پڑھتا ہوں، ارشاد فرمائیے کہ کتنا وقت دُرُود شریف پڑھنے کے لیے مقرر کرلوں؟ فرمایا: ’’تم جس قدر چاہو مقرر کرلو۔‘‘ عرض کی: چوتھائی وقت مقرر کرلوں؟ تو سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’جتنا چاہواگر زیادہ کرو تو تمہارے لیے بہتر ہی ہوگا۔‘‘ عرض کی: میں نصف(یعنی آدھا) وقت دُرُود پاک پڑھنے کے لیے مقررکرلوں؟ فرمایا : ’’تم جتنا چاہو مقرر کرلو اور اگر اِس سے بھی زِیادہ وَقت مقرر کرلو گے تو تمہارے لیے بہتر ہی ہو گا ۔ ‘‘ عرض کی: میں دوتہائی(TWO-THIRDS) مقرر کرلوں؟ فرمایا: ’’تم جتنا چاہو وَقت مقرر کرلو اور اگر اِس سے زِیادہ وَقت مقرر کرو گے تو تمہارے لیے بہتر ہی ہوگا۔‘‘ عرض کی: ’’میں(سارے وِرْد، وظیفے چھوڑ دوں گا اور)اپنا سارا وقت دُرُود شریف پڑھنے میں خرچ کروں گا۔‘‘ تو اللہ پاک کے پیارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا: ’’اگر ایسا کرو گے تو دُرُود شریف تمہارے غموں کو دور کرنے کے لیے کافی ہو گا اور تمہارے گناہ مٹا دے گا۔‘‘ ( ترمذی ج ۴ ص ۲۰۷ حدیث ۲۴۶۵ دار الفکر بیروت ) ذِکر و دُرُود ہر گھڑی وِردِ زباں رہے میری فضول گوئی کی عادت نکال دو (وسائلِ بخشش ص ۳۰۵) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شَفاعت کا سُوالی

حضرتِ ابراہیم بن علی بن عطیہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کہتے ہیں : میں نے خواب میں سرکار مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دیکھا تو عرض کی: یا رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! میں آپ کی شَفاعت کا سُوالی ہوں۔ فرمایا: ’’ اَکْثِرْ مِنَ الصَّلٰوۃِ عَلَیَّ ‘‘ یعنی مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھا کرو۔( سعادۃُ الدّارین ص ۱۳۷) ترے ربّ کی قسم! میں لائق نارِ جہنَّم ہوں بچا سکتی ہے بس تیری شفاعت یارسولَ اللّٰہ (وسائلِ بخشش ص۳۲۹) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مُبارَک پَرچہ

قیامت کے دن کسی مسلمان کی نیکیاں میزان(یعنی ترازو) میں ہلکی ہو جائیں گی تو اللہ پاک کے پیارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک پرچہ(یعنی چٹھی) اپنے پاس سے نکال کر نیکیوں کے پلڑے میں رکھ دیں گے تو اس سے نیکیوں کا پلڑا وَزنی ہو جائے گا۔ وہ عرض کرے گا : ’’میرے ماں باپ آپ پر قربان ! آپ کون ہیں؟ ‘‘ حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرمائیں گے: ’’میں تیر ا نبی محمد( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) ہوں اور یہ تیرا وہ دُرُودِ پاک ہے جو تو مجھ پر پڑھتا تھا۔‘‘ ( حسن الظن باللّٰہ مع موسوعۃ ج ۱ ص ۹۲ رقم ۷۹ المکتبۃ العصریۃ بیروت ) ؎ مشکل جو آپڑی کبھی، تیرے ہی نام سے ٹَلی مشکل کشا ہے تیرا نام، نبیوں کے سَروَر و اِمام

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن