30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلحمدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِینَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
یہ مضمون کتاب ” 550 سنتیں اور آداب “ کے صفحہ 13 تا 30 سے لیا گیا ہے
103 سنّتیں اور آداب
دُعائے عطّار: یاربَّ المصطفٰے !جوکوئی 17 صفحات کا رسالہ’’ 103 سنّتیں اور آداب پڑھ یا سُن لے اُسے سنّتوں کا عامل بنا اور اس کی ماں باپ سمیت بلا حساب مغفرت فرما دے“۔
اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ و سلم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :” مَنْ صَلَّی عَلَیَّ فِیْ یَوْمٍ اَلْفَ مَرَّۃٍ لَمْ یَمُتْ حَتَّی یَرٰی مَقْعَدَہُ مِنَ الْجَنَّۃِ، یعنی جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزارمرتبہ دُرُود شریف پڑھے گا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنّت میں اپنا مَقام نہ دیکھ لے۔“
(الترغیب و الترہیب، 2/326، حدیث: 2590)
وہ تو نِہایت سَسْتا سودا بیچ رہے ہیں جنّت کا ہم مُفلِس کیا مول چُکائیں اپنا ہاتھ ہی خالی ہے
(حدائقِ بخشش، ص 182)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
”کرم یارسولَ اللہ “کے تیرہ حروف کی نسبت سےپانی پینے کی 13سنّتیں اور آداب
دوفرامینِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :(1)اونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں مت پیو، بلکہ دو یا تین مرتبہ (سانس لے کر) پیو اور پینے سے قبل بِسْمِ اللّٰہ پڑھو اور فراغت پر اَلحمدُ لِلّٰہ کہا کرو (ترمذی، 3/352، حدیث: 1892)(2) نبیِ اَکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےبرتن میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع