ذہنی آزمائش سیزن 18 کا گرینڈ فائنل
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ذہنی آزمائش سیزن 18 کا گرینڈ فائنل

مدنی چینل کے مقبولِ عام کوئز پروگرام "ذہنی آزمائش" سیزن 18 کا فائنل راؤنڈ گجرات میں ہوگا

15 نومبر 2026ء کو کوئز پروگرام "ذہنی آزمائش" سیزن 18 کا فائنل راؤنڈ ظہور الٰہی اسٹیڈیم، گجرات (پنجاب) میں منعقد ہوگا۔ پاکستان بھر سے جامعات المدینہ (اسلامک انسٹی ٹیوٹس) کے طلبہ اور ریسرچ اسکالرز کے مابین اسلامی علوم، تاریخِ اسلام کے مختلف ادوار، شخصیات، واقعات، علمی کارناموں اور اسلامی تہذیب و تمدن کے بارے میں سوال و جواب کے اس منفرد سلسلے کے فائنل راؤنڈ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ سیزن 18 کا یہ فائنل راؤنڈ شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھا رہا ہے۔

طلبہ کے درمیان کڑے مقابلوں کے بعد کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے مابین حتمی مقابلے کا سیشن ظہور الٰہی اسٹیڈیم، گجرات میں رکھا گیا ہے۔ "ذہنی آزمائش" کوئز پروگرام کے میزبان، اسلامی اسکالر مولانا عبدالحبیب عطاری فائنل راؤنڈ کی ٹیموں کو گجرات میں خوش آمدید کہیں گے۔ سیزن 18 کا یہ عظیم علمی ٹاکرا پروگرام کے شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ اس مقبولِ عام کوئز پروگرام کی پذیرائی اور طلبہ کی دلچسپی سے ثابت ہوتا ہے کہ آج بھی نوجوانوں میں علمی و معلوماتی پروگرامز دیکھنے اور ان میں حصہ لینے کا والہانہ شوق موجود ہے۔

دعوتِ اسلامی کی تعلیمی و علمی سرگرمیوں کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی طلبہ کے لیے ایسے علمی پروگرامز کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔ "ذہنی آزمائش" کوئز پروگرام مدنی چینل کے ذریعے دنیا کے بے شمار ممالک میں براہِ راست نشر کیا جاتا ہے۔

15 نومبر کو ظہور الٰہی اسٹیڈیم (نزد کچہری چوک)، گجرات، پاکستان میں "ذہنی آزمائش" سیزن 18 کا فائنل راؤنڈ دیکھنا مت بھولیے!