جنرل سامي عبداللہ، فیضان مدینہ کا وزٹ
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تمام تر علمی ،دینی ، اشاعتی
ذہنی آزمائش کوئز پروگرام کے 18 ویں سیزن کا آغاز
04 تا 23 اکتوبر مدنی چینل کا مقبولِ عام کوئز پروگرام "ذہنی آزمائش" پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوگا۔ اس کوئز مقابلے میں ملکوال، حیدرآباد، میانوالی، ملتان، پشاور، شیخوپورہ، فیصل آباد، میہڑ، جہلم، اوکاڑہ، جھنگ، کوٹ ادو، کراچی، نارووال، اسلام آباد، چھانگا مانگا، اوستہ محمد، کالام (سوات)، سرگودھا، کبیر والا، اٹک، لاہور، کشمیر اور گجرات سے ٹیمیں شرکت کریں گی۔
مذکورہ شہروں سے شرکت کرنے والی جو ٹیمیں یہ مقابلے جیتیں گی، انہیں فائنل مقابلے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
مدنی چینل کے کامیاب پروگراموں کی سیریز میں شامل "ذہنی آزمائش" گزشتہ 18 برسوں سے اشاعتِ علمِ دین میں اہم اور معلوماتی کردار ادا کر رہا ہے۔ سینکڑوں کتب سے اخذ کردہ تاریخی، ادبی، سماجی اور معاشرتی علوم کے علاوہ سیرتِ طیبہ، اسلامی شخصیات، مسائلِ دینیہ، علومِ اسلامیہ اور اسلامی ادوار کی تاریخی شخصیات پر یہ کوئز پروگرام مرتب کیا جاتا ہے۔
اس پروگرام کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پورا سال اس میں حصہ لینے والے طلبہ میں علمِ دین کی جستجو برقرار رہتی ہے۔
04 اکتوبر سے پاکستان کے وقت کے مطابق رات 08:30 بجے یہ پروگرام مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر کیا جائے گا۔ "ذہنی آزمائش" کوئز پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لیے 0370-5065065 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔