سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
واٹس ایپ مدنی چینل اور واٹس ایپ انگلش اردو نیوز کے ذریعے مدنی چینل کے پروگرامز اور دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کی اپڈیٹس جانئے۔
ہر ممکنہ ذرائع سے دعوت اسلامی لوگو ں تک دین کی باتیں، خیر کے کام ، برائی سے بچنے کے طریقہ اور نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے کوششیں کرتی رہتی ہے۔ مواصلاتی ذرائع نے دوری کے فاصلوں کو موبائل کےذریعے سمیٹ دیا ہے اور جدید تبدیلی سے استفادہ کرتے ہوئے دعوت اسلامی دین کا کام آپ تک پہنچانے کےلئے ایک مواصلاتی ذریعہ واٹس ایپ چینل متعارف کروارہی ہے۔اس واٹس ایپ چینل کےذریعے آپ بیک وقت مدنی چینل کے خوبصورت علمی تربیتی اور اصلاح پروگرامز کےساتھ دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والے خدمات دینیہ کو ملاحظہ بھی کرسکیں گے۔آیئے اور دعوت اسلامی واٹس ایپ چینل کو جوائن کیجئے اور دین کا پیغام آگے پھیلائیے۔