uk se south africa madani qafila
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

یوکے سے ساؤتھ افریقہ مدنی قافلہ

یوکے سے ساؤتھ افریقہ کے مدنی قافلہ میں نگران شوری و دیگر اراکین شوری کی شرکت

یورپ کےدینی کےدورے کےبعد مبلغ اسلام ،  معروف ومشہور دینی ومذہبی شخصیت  اسلامی اسکالر  جناب محمد عمران قادری  ساؤتھ افریقہ  میں تبلیغ قرآن وسنت اور علم دین کی اشاعت کے مقصد کےلئے 11 مئی تا 20 مئی   10 دن کے مدنی قافلہ میں شرکت کریں گے۔ ساؤتھ افریقہ  کے دینی دورہ میں عالمی شہرت یافتہ مبلغ اسلام مولانا عمران عطاری دعوت اسلامی کے دینی اداروں کا وزٹ اور نیکی کی دعوت دینے کےلئے مختلف سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت بھی کریں گے۔ اسی دورے کے دوران ساؤتھ افریقہ میں دو روزہ دینی تربیت کا پروگرام بھی ہوگا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران حاجی عمران قادری خصوصی شرکت کریں گے اور آپ کے ساتھ یورپ کے دینی دورے میں مصروف مشہور اسکالر جناب عبد الحبیب قادری  رکن شوری اور یوکے ریجن سے تعلق رکھنے والے دعو ت اسلامی کے مبلغ  ورکن شوری حاجی خالد عطاری بھی اس تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔یورپ سے ساؤتھ افریقہ کی طرف نیکی کی دعوت کےسفر میں نگران شوری کےساتھ دو مزید اراکین شوری جناب مولانا عبد الحبیب  اور حاجی خالد عطاری بھی ہم سفر ہوں گے ۔ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے فریضہ کے ادائیگی کے لئے نیکی کےسفر میں دعوت اسلامی مرکزی مجلس شوری کے نگران واراکین کےساتھ خود بھی شرکت کریں اور جہاں جہاں موقع ملے علم دین کی اشاعت و تبلیغ میں  قافلہ کےساتھ نیکی دعوت دوسروں تک پہنچانے کے لئے اپنا حصہ ڈالئے۔