یوکے اور کینیڈا کا دینی دورہ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

یوکے اور کینیڈا کا دینی دورہ

رکنِ شوریٰ حاجی خالد عطاری کا یوکے اور کینیڈا کا دینی دورہ

دین کی تعلیمات دنیا کے ہر ملک میں پہنچانے کے لیے دعوتِ اسلامی کی علمی جدوجہد کے ثمرات یورپ، سینٹرل ایشیا، مڈل ایسٹ، امریکہ، افریقی ممالک اور بے شمار ممالک میں نظر آنا شروع ہو چکے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی خالد عطاری ۱۲ اکتوبر تا ۱۳ نومبر ۲۶ء کو یوکے اور کینیڈا میں تبلیغِ دین کے لیے دینی دورہ کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر دعوتِ اسلامی نے یوکے میں تین روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا۔ اس یوکے اجتماع میں یورپ کے تقریباً تمام ممالک سے عاشقانِ رسول نے علمِ دین حاصل کرنے کی نیت سے شرکت کی۔ کئی فیشن پرست اور تہذیبِ مغرب سے متاثرہ نوجوان طبقے نے دعوتِ اسلامی کے یوکے اجتماع میں دین کی معلومات حاصل کر کے سنتِ رسول کے سانچے میں ڈھلنے کی نیت کی۔

یورپ اور کینیڈا میں مزید دینی تعلیمات کے رجحانات کو بڑھانے اور اسلام پر عمل کی ترغیب دلانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے رکنِ شوریٰ حاجی خالد عطاری تقریباً ایک ماہ مسلسل تبلیغی دورہ کریں گے۔ یورپ اور کینیڈا کے دینی دورے کے شیڈول کے مطابق رکنِ شوریٰ دعوتِ اسلامی حاجی خالد عطاری ۱۲ اکتوبر تا ۱۳ نومبر کے دوران مانٹریال(Montreal)، ٹورانٹو (Toronto)، وینکوور (Vancouver)، کیلگری (Calgary)، ایڈمنٹن (Edmonton)، وینی پیگ (Winnipeg) اور رجائنا (Regina) کا بھی دورہ کریں گے۔