چل مدینہ کی سعادت پانے والے اسلامی بھائیوں کےلئے خوشخبری تین دن کا تربیتی اجتماع 8 تا 10اکتوبر 2026
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

چل مدینہ کی سعادت پانے والے اسلامی بھائیوں کےلئے خوشخبری تین دن کا تربیتی اجتماع 8 تا 10اکتوبر 2026

امیرِ اہلِ سنت کے ساتھ سفرِ حج و مدینہ میں شریکِ سفر بننے والوں کے لیے تین روزہ خصوصی اجتماع

8 تا 10 اکتوبر 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، کراچی میں تین دن کا خصوصی اجتماع ان عاشقانِ مصطفیٰ کے لیے منعقد ہونے جا رہا ہے جنہیں عالمِ اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، امیرِ اہلِ سنت کے ساتھ شریکِ سفر بننے کی سعادت ملی ہو۔

دعوتِ اسلامی کی عشق و محبت سے بھرپور تنظیمی اصطلاح ’’چل مدینہ‘‘ کی آواز جب کانوں سے ٹکراتی ہے، تو دل میں محبتِ رسول کے جذبات ازخود امڈنے لگتے ہیں۔ دل کی وارفتگی آنکھوں میں خوشی کے آنسو بن کر چھلکتی ہے، کیونکہ ’’چل مدینہ‘‘ عاشقانِ رسول کے لیے وہ خوشخبری ہوتی ہے جس سے مدینہ کی یاد میں تڑپنے اور حج و عمرہ کی سعادت پانے کی مناجات میں مشغول اہلِ محبت کو امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری کے ساتھ شریکِ سفر ہو کر حرمینِ طیبین کی حاضری نصیب ہوتی ہے۔

وسائل، اسباب اور سفرِ حج و عمرہ کی تیاری کی فکر میں گھائل اہلِ عشق و محبت کو جب امیرِ اہلِ سنت کی طرف سے ’’چل مدینہ‘‘ کی آواز پہنچتی ہے، تو بے سر و سامانی کے باوجود حج و عمرہ اور زیارتِ مدینہ کی سعادت پانے کے اسباب خود بخود پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے قیام سے اب تک کئی عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت کے ساتھ سفرِ مدینہ کی سعادت نصیب ہوئی۔ اس سفرِ محبت میں امیرِ اہلِ سنت کی صحبت و سنگت اور معیت پانے والوں کی حاضری کا انداز ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ قدم قدم پر آدابِ محبت کے نئے اور نرالے انداز دیکھنے کو ملتے ہیں، جس سے عہدِ رفتہ کے عاشقانِ رسول کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔

پرانی یادوں کے جھروکوں میں جھانکنے، سفرِ مدینہ و مکہ میں امیرِ اہلِ سنت کے ساتھ گزرے لمحات کو زندہ کرنے اور آنے والی نسلوں میں محبتِ رسول کے آداب اور سفرِ حرمینِ طیبین کی لطافتوں کو منتقل کرنے کے لیے عصرِ حاضر کے سفیرِ عشق و محبت، اسیرِ گیسوئے مصطفیٰ، امیرِ اہللِ سنت حضرت مولانا محمد الیاس قادری مبلغِ اسلام کی صحبت میں خوشگوار سفرِ مدینہ کی یادیں تازہ کرنے کے لیے تین روزہ ’’چل مدینہ‘‘ خصوصی اجتماع 8 اکتوبر سے فیضانِ مدینہ، کراچی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

اس اجتماع میں بالعموم پاکستان کے طول و عرض کے عاشقانِ رسول اور بالخصوص ’’چل مدینہ‘‘ کے سفر میں امیرِ اہلِ سنت کے ساتھ شریکِ سفر بننے والے شرکت کی سعادت حاصل کریں گے۔