teen roza international ijitma
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

تین روزہ بین الاقوامی اجتماع

بنگلہ دیش میں دعوت اسلامی کا تین روزہ سنتوں بھرا جتماع

قرآن وسنت  کی تعلیمات  کو عام کرنے اور سنت نبوی کے مطابق زندگی  گزارنے کی عملی تربیت پر مشتمل   24 تا 26دسمبر 2025 بنگلہ کے شہر ڈھاکہ میں دعوت اسلامی  کا عالمی سطح پر تین روزہ اجتماع    منعقد ہوگا۔ دنیا کے اکثر وبیشتر مقامات پر احیائے سنت کی عملی تحریک دعوت اسلامی اپنے عالمی وژن کے مطابق امت  مسلمہ کی دینی ، تعلیمی ،سماجی ، فلاحی  اور روحانی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔ دعوت اسلامی کے نظام تعلیم وتربیت سے مستفید ہونے والے لاکھوں مسلمان علم دین سیکھنے اور دوسروں کو سیکھانے کی غرض سے اجتماعات اور نیکی کی دعوت دوسروں تک پہنچانے کےلئے قافلوں میں شرکت کرتے ہیں۔ ان اجتماعات کی برکت سے ہزاروں لوگوں کو عملی اعتبار سے سنت رسول کی تربیت ملتی ہے اور نیکی کرنے کی رغبت حاصل ہوتی ہے۔ پھر اجتماع میں شریک کئی نیک لوگوں کی دعاؤں کی برکت سے دیگر افراد پر بھی اللہ کی رحمت برستی ہے۔ بنگلہ دیش ڈھاکہ میں 24 تا 26 دسمبر سنتوں بھرا اجتماع بھی  دعوت اسلامی کی نیکی کی دعوت    کاعالمی تصور ہےکہ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ کا تسلسل ہے۔یقینا دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کےلئے عالمی اجتماعات کےعلاوہ انفرادی طور پر سنتوں پر  عمل کی عملی تربیت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اور دعوت اسلامی کے سنتوں بھر ے اجتماعا ت کی سب سے بڑی خوبی درس وبیان ، ذکر ودعا کےساتھ انفرادی سطح پر مبلغین کی صحبت اور سنگت میں بھی ملتی ہے جس  سے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کو عملی اعتبار سے سنت رسول سیکھنے کا موقع مل جاتا ہے۔

دھاکہ بنگلہ دیش میں 24 تا 26دسمبر دعوت اسلامی کے سنتوں بھر اجتماع میں شرکت کےلئے جہاں بنگلہ دیشی عوام  ابھی سے نیکی کی دعوت دینے کےلئے سفر کررہے ہیں وہیں تمام مسلمان بھی تین روزہ اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کریں اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی عملی کوششوں میں دعوت اسلامی کا ساتھ دیں۔