teen roza ilmi aur rohani ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

تین روزہ علمی اور روحانی اجتماع

یورپ میں دعوتِ اسلامی کے تین روزہ علمی، اصلاحی اور روحانی اجتماع کا آغاز

تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 تا 20 ستمبر 2026ء کو نیوآرک شو گراؤنڈ، نوٹنگھم شائر، برطانیہ میں احیائے سنتِ رسول ﷺ کے جذبے کے تحت تین روزہ تبلیغی، تعلیمی، اصلاحی اور روحانی اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے۔

یورپی ریجن میں دعوتِ اسلامی کا یہ سنتوں بھرا اجتماع علمِ دین کی اشاعت کے ساتھ ساتھ اہلِ ایمان کے لیے اصلاحِ نفس اور روحانی بالیدگی کا ذریعہ بنے گا۔ گزشتہ کئی روز سے اجتماع کی تیاریوں میں مصروف دعوتِ اسلامی یورپ کے ذمہ داران کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں نیوآرک شو گراؤنڈ مسلمانوں کے لیے اسلامی تعلیم و تربیت اور روحانی اصلاح کا مرکز بننے جا رہا ہے۔

یورپ کے مختلف ممالک اور شہروں میں مقیم عاشقانِ رسول اس تین روزہ علمی، اصلاحی اور روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ بالخصوص پاکستان سے دعوتِ اسلامی کی بین الاقوامی سطح پر تبلیغی، تعلیمی، اصلاحی، فلاحی اور روحانی خدمات کی نمائندگی کرنے والی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران محمد عمران قادری، معروف مبلغِ دعوتِ اسلامی اور ڈائریکٹر مدنی چینل عبدالحبیب عطاری، جبکہ یورپ سے تعلق رکھنے والے رکنِ شوریٰ حاجی خالد عطاری بھی اجتماع میں شرکت کریں گے۔

احیائے سنت کی اس عظیم علمی، روحانی اور اصلاحی تحریک دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سطح پر دینی کاموں کی پذیرائی کا ایک نمایاں منظر یہ بھی ہے کہ یورپ کی مصروف ترین زندگی میں اسلامی تہذیب و اقدار کی جھلک عوامی سطح پر منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں نمایاں ہو رہی ہے۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران محمد عمران قادری کی دوراندیش دینی فکر اور دیگر اراکینِ شوریٰ کی مسلسل تبلیغی کاوشوں کے نتیجے میں دعوتِ اسلامی کے تعلیمی، تبلیغی، اصلاحی اور فلاحی مشن کے پیغام کو مؤثر انداز میں عام کیا جا رہا ہے۔ ان تبلیغی دوروں کے ذریعے انفرادی و اجتماعی سطح پر اسلامی فکر کی آبیاری، ذہن سازی، کردار سازی اور ماحول کے مطابق اصلاحِ نفس کی عملی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے قیام اور لوگوں کو دعوتِ دین کی طرف راغب کرنے کے لیے بھی مختلف عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

18 ستمبر 2026ء سے شروع ہونے والا یورپ میں دعوتِ اسلامی کا یہ تین روزہ اصلاحی و روحانی اجتماع دعوتِ اسلامی کی دینی جدوجہد، تعلیم و تربیت اور احیائے سنت کی کاوشوں کا عملی مظہر ہوگا۔

مقام:

NEW ARK SHOWGROUND Lincoln Road, Newark, Nottinghamshire, NG24 2NY, UK

یورپ میں مقیم تمام مسلم کمیونٹی اور عاشقانِ رسول ﷺ سے اس تین روزہ اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے کی درخواست ہے۔