سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت فرانس میں پروفیشنل ٹیچرز،طلبہ اور معروف دینی اسکالر عمران عطاری کے درمیان علمی مباحثہ
22 مئی 2025 فرانس کے دینی دورے کے دوران مشہور اسلامی اسکالر ، مذہبی رہنما جناب محمد عمران قادری اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل حضرات ، اساتذہ اور طلبہ کے درمیان ایک خوبصورت علمی نشست کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران معروف دینی شخصیت جنا ب عمران عطاری مہمان خصوصی ہوں گے۔فرانس میں یہ پہلاموقع ہےکہ جس میں حاجی عمران عطاری اور پروفیشنل کے درمیان مختلف علمی وفکری موضوعات ، معاشرتی مسائل، اسلام کو درپیش چیلنجز، موجودہ صدی میں اسلام کی تعلیمات کو عام فہم انداز میں بیان کرنے کے جدید اسلوب، دعوت اسلامی کی علمی جدوجہد اور اس کے ثمرات، دینی ماحول کی اہمیت ، علم دین اور دنیاوی علوم ایک پلیٹ فارم پر کیسے کامیابی سے چلایا جائے ، ہمار ا دین اورہماری ذمہ داریاں ، اسلام کا فکری منہج ، اسلوب تبلیغ ، لوگوں کو دین کی طرف کیسے راغب کریں اور سلجھتے ہوئے مسائل کا پائیدار دینی حل وغیرہ جیسے عنوانات پر علمی وفکری گفتگو ہوئی گی اور اس پروفیشنل میٹ اپ میں براہ راست نگران شوری کے ساتھ علمی وفکری مکالمہ ہوگا ۔
فرانس میں حاجی عمران عطاری اور پروفیشنل ، انجینیئرز، آٹی ٹی اسپیشلسٹ ، پروفیسز، طلبہ اور دینی ومذہبی اسکالرز کا میٹ ایپ ایک نئے انداز کے ساتھ دعوت اسلامی کا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پیش کررہا ہے ۔
22 مئی جمعرات تقریبا 08:00pm بمقام : Av. Laennec, 93380 Pierrefitte-sur-Seine8 کی علمی وفکری نشست میں آپ خود اور دوسروں کےساتھ دعوت اسلامی کی مجلس شوری سے براہ راست سوالات اور ان کے ٹھوس جواب لینےکےلئے ضرور شرکت کیجئے۔
فرانس میں دعوت اسلامی کے دینی، فلاحی اور تعلیمی پروجیکٹ اور اصلاح احوال ، تبلیغی کام یعنی نیکی کی دعوت دوسروں تک پہنچانے کےلئے نگران شوری کےساتھ سفرکیجئے اور علم دین کی شمع جلایئے۔دورہ فرانس سے متعلق مزید معلومات کےلئے :+33 6 62 10 17 38/+337 86 37 4431 پر رابطہ کیجئے ۔