taqreeb e taqseem e isnad o inamaat
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

تقریبِ تقسیمِ اسناد و انعامات - امریکہ

جامعۃ المدینہ یو ایس اے میں فارغ التحصیل طلبہ کی تقریبِ تقسیمِ اسناد و انعامات

اصلاح امت کی دینی واصلاح تحریک دعوت اسلامی نے تعلیمی میدان میں بھی اپنی کامیابی کا سکہ جمایا۔ بہت تھوڑے عرصہ میں دنیا کے بے شمار ممالک میں جامعات المدینہ اسلامک ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کےذریعے لوگوں کو علم دین سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ صرف ایشیائی ممالک ہی نہیں بلکہ یورپ، سینٹرل امریکہ ،کینیڈااور افریقہ کےکئی ممالک میں جامعات المدینہ کی انٹر نیشنل برانچز قائم ہیں جہاں ہزاروں طلبہ دور جدید کے مطابق علم دین حاصل کررہے ہیں جو درحقیقت دعوت اسلامی کی تعلیمی کامیابی کا بین ثبوت ہیں۔

دور حاضر میں جامعۃ المدینہ دنیاوی اور دینی علوم کی اشاعت کا بہترین مرکز بن کر ہزاروں طلبہ کی سیرت النبی کی روشنی میں تربیت کرکے باعمل مسلمان بنانے میں سب سے اہم کردار اداکررہا ہے۔گزشتہ دنوں جامعۃ المدینہ سیشن 2025 میں کئی طلبہ علم دین کا کورس مکمل کرکے گریجویٹ علما کی صفوں میں شامل ہوئے ہیں۔چنانچہ یوایس اے شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ یو ایس اےسے فارغ التحصیل ہونے والے علما کے اعزاز میں گریجویشن تقریب کااہتمام رکھاگیا ہے۔

امریکہ میں ہونے والی گریجویشن تقریب 2 نومبر2025 کو تقریبا 2:00PM بمقام Safari Texas Ranch میں رکھی گئی ہے۔جہاں خواتین کےلئے پردہ کا بھی علیحدہ انتظام کیاگیاہےاور شرکائے تقریب تقسیم اسناد وانعامات کے لئے ضیافت کابھی اہتمام ہے۔

2 نومبر2025 Safari Texas Ranch 11627 FM1464, Richmond.TX77407 میں فارغ التحصیل علما کی حوصلہ افزائی کےلئے ضرور تشریف لائیں اور دعوت اسلامی کی تعلیمی کامیابی ملاحظہ کریں۔ گریجویشن تقریب کےبارے میں مزید معلومات کےلئے (413)353-2626 پر بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔