فیضان اسلامک اسکول
76 ویں جشن آزادی کی تقریب فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں
1500 سالہ جشنِ ولادت ﷺ – شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ کراچی میں طلبہ و اساتذہ کے میلاد اجتماع میں مولانا عبدالحبیب کا خصوصی بیان
26 اگست 2025 بوقت 10:00am تا 12:00pm دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں میٹر ک انٹر لیول کے طلبہ ، ٹیچرز، اسکول پرنسپل اور دیگر تعلیمی اسٹاف پر مشتمل 1500سو سالہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جشن کی خوشی میں میلاد اجتماع کا انقعاد ہوگاجس میں مرکزی مجلس شوری کے انتہائی سرگرم رکن، ترجمان اور مشہور ومعروف مذہبی اسکالر جناب عبد الحبیب خطاب فرمائیں گے ۔اسٹوڈنٹس میلاد اجتماع میں طلبہ کوجشن میلاد النبی منانے اور اس کےتقاضوں کےمطابق زندگی گزارنے کےحوالے سے خصوصی گفتگو بھی ہوگی۔مولود اجتماعات کا بنیادی مقصد صرف میلاد پاک منانا نہیں بلکہ سیرت رسول کو زندگی کا حصہ بنانے کا عزم ہے، اخلاق نبوت میں ڈھلنے کےعزم کے اظہار کا نام میلا د ہے ،حضور کی پیار ی اور قابل اتباع سیرت سے آگاہی دینے کا نام جشن میلاد ہے۔صرف چراغاں کرنا ہی میلا د نہیں بلکہ دلوں کےاندھیرے محبت رسول کے چراغ سے اجالے میں بدلنے کا نام میلا د النبی ہے۔میلاد النبی حضور علیہ الصلاۃ والسلام سے والہانہ عقیدت ومحبت کےاظہار کا نام ہے ۔اسی مقصد کو بیان کرنے کےلئے دعوت اسلامی معاشرے کے ہر طبقہ میں میلا د منانے کاشعور بیدارکررہی ہے۔عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 26 اگست کی صبح دس بجے اسٹوڈنٹس کاجم غفیر عشق رسول کی قندیلیں روشن کرکے میلاد اجتماع میں شرکت کی سعاد ت حاصل کرے گااور عشق مصطفی کی شمع فروزاں کرنے کےلئے عبد الحبیب عطاری ایمان افروز بیان کریں گے۔طلبہ کے قلوب و اذہان کو عشق ومحبت رسول کے نغموں سے منورکریں گے۔میلاد النبی منانے کا حقیقی مقصد جاننے اور سیرت رسول پرعمل کی تحریک پیداکرنے کےلئے 26 اگست کی صبح اپنے بچوں کےساتھ تشریف لائیں اور میلاد کی خوشیاں منائیں۔