سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
خلیفہ امیرِ اہلِ سنت 20 نومبر کو ملیر، کراچی میں دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں خصوصی بیان فرمائیں گے
آرسی ڈی گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن ملیر کراچی میں دعوت اسلامی کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع 20 نومبربروز جمعرات منعقد ہوگا جس میں ہزاروں عاشقان رسول شرکت کریں گے ۔ ملیر اجتماع میں خصوصی بیان کےلئے خلیفہ امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری مدنی تشریف لائیں گے ۔ خلیفہ امیر اہلسنت کی شبانہ روز خدمت دین کےثمرات سے ہزاروں عاشقان رسول مستفید ہورہے ہیں۔ حالیہ دنوں یورپ میں آپ کے مسلسل سنتوں بھرے بیان ہورہے ہیں ۔انفرادی اور اجتماعی طور پرنیکی کی دعوت دی جارہی ہے۔ کثیر تعداد میں عاشقان رسول خلیفہ امیر اہلسنت سے علم دین سیکھنے کےلئے آپ کی صحبت میں آتے ہیں۔یورپ کے دینی دورے کے بعد شہر کراچی کے گنجان علاقہ ملیر میں 20 نومبر کو خصوصی بیان کےلئے آرسی ڈی گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن ملیر میں دعوت اسلامی کا سنتوں بھرااجتماع میں خلیفہ امیر اہلسنت تشریف لارہے ہیں۔ پاکستان اور دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے نومبر کے مہینے کو ماہ قافلہ منایا جاتا ہے اور مقصد لوگوں کے دلوں میں دوسروں کی دینی خیر خواہی کےلئے خدمت دین کی تحریک پیدا کرنی ہوتی ہے ۔ نیکی کی دعوت دوسروں تک پہنچانے کےلئے اگرچہ سارا سال ہی ہزاروں قافلے مدنی مرکز فیضان مدینہ سے روانہ ہوتے ہیں۔ 20 نومبر دعوت اسلامی کے سنتوں بھر ا اجتماع میں خلیفہ امیر اہلسنت کی شرکت اور پرسوزبیان سے بالعموم اہل کراچی اور بالخصوص اہل کراچی میں نیکی دعوت عام کرنے ، علم دین سیکھنے اور سنت رسول کےمطابق زندگی گزارنے کا جذبہ بیدار کےلئے بہترین موقع ہوگا ۔ بعد نماز عشاء جمعرات رات 9:30 آرسی ڈی گراؤنڈ ملیر میں 20 نومبر کو دعوت اسلامی کا سنتوں بھرا اجتماع اپنی شاندار ماضی کی روایتوں کےمطابق انتہائی روح پرو ر منظر پیش کرےگا جس میں ہزاروں لوگ باعمل عالم دین خلیفہ امیر اہلسنت کا بیان سننے کی سعادت پائیں گے۔