سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
نوابشاہ میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا مدنی کا خصوصی بیان
27 اکتوبر کو مونسپل ہائی اسکول گراؤنڈ، شہداد پور روڈ، نوابشاہ میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔ اس علمی، روحانی اور
تربیتی اجتماع میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا ابو اسید حاجی عبید رضا مدنی عطاری
بالخصوص بیان فرمائیں گے۔
لوگوں کے دلوں میں علمِ دین کی
اہمیت اجاگر کرنے اور انہیں دین کے قریب لانے میں دعوتِ اسلامی کی انفرادی اور
اجتماعی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شریک
ہونے والا ہر شخص علمِ دین کے ساتھ ساتھ روحانی سکون بھی حاصل کرتا ہے۔ ظاہری و
باطنی زندگی میں دینی تعلیمات کے اثرات سے نیک اعمال کی ترغیب ملتی ہے اور اصلاحِ
نفس کے ساتھ ساتھ دل کی پاکیزگی کا سامان بھی میسر آتا ہے۔ باعمل مبلغین کے
بیانات، علمِ دین سیکھنے کے حلقے، ذکر و اذکار کی مجالس اور بارگاہِ الٰہی میں
مناجات و دعائیں ان اجتماعات کا خاصہ ہیں۔
سنتوں بھرے اجتماع کا ایک خوبصورت
منظر 27
اکتوبر کو شہداد پور روڈ، نوابشاہ میں سجے گا،
جہاں ہزاروں عاشقانِ رسول کی علمی، روحانی اور اخلاقی تربیت کے لیے خلیفۂ امیرِ
اہلسنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری شرکت فرمائیں گے۔
اجتماع کا جدول
(شیڈول):
رات 09:00 بجے: تلاوتِ قرآنِ پاک سے اجتماع کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جس کے بعد حمد،
نعت اور دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے بیانات ہوں گے۔
رات 10:00 بجے: خلیفۂ امیرِ اہلسنت کا خصوصی بیان ہوگا۔
نوابشاہ ڈویژن کے تمام عاشقانِ
رسول سے گزارش ہے کہ وہ اپنی اور تمام لوگوں کی اصلاح کے جذبے کے تحت اس اجتماع
میں خود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔